showcase demo picture

فسچولا یا ناسور – ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی Anal Fistula

فسٹولا / فسچلا / فسچولا لاطینی زبان میں پائپ یا نلی کو کہتے ہیں۔ میڈیکل کی اصطلاح میں یہ وہ نالی یا غیر قدرتی راستہ ہوتا ہے کہ جو جسم کے اندرونی دو اعضاء کے درمیان یا جسم کے کسی اندرونی حصہ سے باہر کی سطح تک پیدا ہو جاتا ہے۔

فسٹولا یا فسچولا کئی قسم کا ہوتا ہے مثلاً دانت، ہڈی (گھبیر)، ناف اور آنسو کی تھیلی کا ناسور یا فسچولا۔ ہمارے ہاں عام طور پر اِس سے مراد مقعد کا ناسور لیا جاتا ہے۔ مقعد کے ناسور (Anal Fistula) کو بھگندر بھی کہتے ہیں۔

یہ دراصل پرانا زخم ہوتا ہے جس سے پتلا یا گاڑھا مواد (پیپ یا خون آلود پیپ) بہتا رہتا ہے۔ بعض اوقات یہ بہت بدبودار ہوتا ہے۔ اگر یہ بہتا رہے تو تکلیف یا درد نہیں ہوتا۔ اگر مواد بہنا رک جائے تو بہت تکلیف دیتا ہے۔ اِس کا بہنا ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔

اِس سے یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ اِس تکلیف کا علاج بیرونی طور پر کچھ لگا لینے سے نہیں ہوتا کیونکہ زخم کہیں اندر ہوتا ہے۔
زخم کے مواد کا باہر آنا قدرتی مدد ہے۔ اندرونی نظام کو ٹھیک کئے بغیر باہر کا زخم بند کر دینا مریض کو کسی بڑی اور موذی (عام طور پر ٹی بی یا کینسر، اللہ کریم ہم سب کو اپنی امان میں رکھے) بیماری کی طرف لے جا سکتا ہے۔

اس طرح کی تکلیفوں کے پیچھے بالعموم معدے کی واضح خرابی، ٹی بی کا مزاج یا ہسٹری ہوتی ہے اور واضح طور پر ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل بھی۔ ابتدا میں آنت کی ایک طرف چھوٹا مگر سخت سا دانہ نکلتا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ دانا بڑا ہو جاتا ہے تو مریض کو سخت بے آرامی اور درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ ہفتہ دس دن کے اندر آس پاس کی جگہ سوج جاتی ہے اور پھر بدبودار پیپ نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔ ناسور / فسچولہ کا منہ کھل جائے اور پیپ نکلنا شروع ہو جائے تو سوجن اور درد کم ہو جاتا ہے۔

ایسے مریضوں کے علاج کے لئے یوں تو تقریباً دو سو ہومیوپیتھی دوائیں لٹریچر میں درج ہیں۔ پاکستان میں میرے تجربے میں مندرجہ ذیل ہومیوپیتھک ادویات فسچولا کے علاج میں مفید ثابت رہی ہیں۔ یورپ یا دوسرے ایسے ممالک جہاں فاسٹ فوڈ اور شراب یعنی الکحل کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور وہاں کا رہن سہن بھی بالکل مختلف ہوتا ہے؛ وہاں کے مریضوں کی ہومیوپیتھک دوائیاں بھی اَور ہو سکتی ہے۔ ہومیوپیتھی کا اہم ترین اصول ہی یہی ہے کہ علاج مرض کا نہیں مریض کا ہو گا۔ ان میں سے کون سی دوا کب اور کتنی خوراک، طاقت (پوٹینسی) میں استعمال کرنی ہے؛ یہ کام کوئی ہومیوپیتھک ڈاکٹر مریض کا تفصیلی کیس لینے کے بعد ہی کر سکتا ہے۔ مرض اگر پرانا ہو تو علامات اور حالات کے مطابق دوائیں بدلنی ہوتی ہیں۔ میرے تجربہ یہ ہے کہ کم از کم چھ ماہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اللہ کے کرم سے بہتری کے واضح آثار پہلے ماہ ہی شروع ہو جاتے ہیں۔

فلورک ایسڈ (Fluoric Acid).
سلیشیا (Silicea).
بسیلینم (Bacilinum).
کلکیریا فلور (Calcarea Flour).
ٹیوبرکیولینم (Tuberculinum).
نکس وامیکا (Nux Vomica).
آرسینک البم (Arsenic Album).

مریض عام طور پر قبض، معدے اور نیند کی خرابی، سٹریس، ڈپریشن اور غصے کی شدت کا شکار بھی ہوتے ہیں؛ اِس لئے ان مسائل کو سمجھے بغیر علاج کا مستقل فائدہ نہیں ہوتا۔ علاج کے دوران کھانے پینے کی عادات اور مناسب آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ جو مریض سرجری کروا لیتے ہیں؛ کچھ عرصہ بعد ان میں یہ مسئلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ مریض اپنے معمولاتِ زندگی میں ضروری تبدیلی نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں اِس تکلیف سے جڑے صحت کے دوسرے مسائل کو سمجھ کر علاج نہیں کیا جاتا۔

حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210

Related Posts

(Visited 87 times, 1 visits today)
Posted in: Digestive System, Homeopathic Awareness, Homeopathy in Urdu
Return to Previous Page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]