ہومیوپیتھک دوا: نکس وامیکا

(ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ) ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔ نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ لوگ بڑے جنگجو، مہماتی، عیاش اور بے خطر تھے۔ میٹریا میڈیکا کی پولی کریسٹ دواؤں میں اس کا درجہ باشاہوں کا سا ہے۔ اینایم چودھری کے بقول اگر انسانی آبادی کو کردار اور رویے کی بنا پر تقسیم کیا جائے تو نکس کے حصہ میں دو تہائی آ جائے۔یہ لوگ جس شعبہ زندگی میں بھی ہوں اپنا نمایاں مقام بنا لیتے ہیں۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے، اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں چاہے کتنی بھی قیمت چکانی پڑے دریغ نہیں کرتے۔ بقول افتخا رعارف مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض چکائے ہیں read more […]

تھائی رائیڈ غدود اور جسم پر اس کے اثرات

ہمارے جسم کےمتعدد افعال ایک خود کار نظام کے ماتحت ہیں۔ مثلاً دِل کا دھڑکنا، سانس کا چلنا، جسم کا درجۂ حرارت ایک خاص ڈگری تک برقرار رہنا وغیرہ۔ ان افعال کی ایک مربوط نظام کے تحت انجام دہی اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ ہم ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک صحت مند فرد کا دِل ایک منٹ میں70سے 80مرتبہ دھڑکتا ہے۔ اسی طرح چاہے کوئی گرم صحرائی علاقے کا مکین ہو یا پھر برفانی پہاڑوں کا رہایشی، اُس کے جسم کا نارمل درجۂ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ ہم ایک منٹ میں 14سے 16مرتبہ سانس لیتے ہیں۔ بہت گہری نیند، حتیٰ کہ کومےکی حالت میں بھی جسم کے یہ افعال اسی طرح انجام پاتے ہیں۔ جسم کے تمام خود کار افعال کو موسم و مزاج کی تبدیلیوں کے باوجود ایک خاص حد میں رکھنے میں ہارمونز کلیدی read more […]