
اِس پیج کے ممبرز اور میرے کلائنٹس کو اندازہ ہے کہ ہر شعبۂ زندگی کے اصحاب و خواتین میرے کلائنٹس میں شامل ہیں۔ ایک معقول تعداد میڈیکل ڈاکٹرز کی بھی ہے جو اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کا ہومیوپیتھک علاج کرواتے ہیں۔ ذیل میں ایک گورنمنٹ ہسپتال کی انچارج ڈاکٹر کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں۔ یہ میری اِس بات کے جواب میں ہے کہ علاج کے نتائج پر میرا کنٹرول نہیں ہے۔
فرماتی ہیں: “میں چونکہ خود بھی ایک ڈاکٹر ہوں؛ اِس لئے اچھی طرح سمجھتی ہوں کہ نتائج پردونوں کا کنٹرول نہیں ہوا کرتا — ڈاکٹر اور مریض دونوں کا نہیں۔
جو بات اہم ہے وہ یہ کہ آپ نے کوشش کتنی کی اور ہمت ہارنے کا امکان نہیں رکھا۔
میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ آپ میرے علاج کے لئے موجود ہیں۔
اور ہاں! میں معذرت خواہ ہوں کہ کئی بار میں اتنی پریشان اور کم ہمت ہو جاتی ہوں کہ مجھے واقعی اندازہ نہیں ہوتا کہ میں اِس صورتِ حال سے اپنے آپ کو کیسے نکالوں۔ اِن حالات میں پھر ہر معاملہ سخت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔ علاج کے حوالہ سے یہ بات صحیح ہے کہ پریشانی اور فکرمندی کا رجحان معدے کے السر اور تیزابیت کے اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کو یہ سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہے کہ میں نتائج کے حوالہ سے بے صبری اور جلد باز قطعاً نہیں ہوں۔
آپ کے ہر ممکن تعاون کا بے حد شکریہ!
—————————————–
جو احباب اِس طرح کے مزید فیڈبیک ملاحظہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
—————————
http://homeopathydoctor.pk/category/testimonials/
2 Responses to ایک میڈیکل ڈاکٹر کا فیڈبیک بسلسلہ ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی