حُسن نام ہے توازن کا؛ صحیح توازن و تناسب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ایک آرٹ ہے، ہنر ہے اور فن۔ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنی پریکٹس کے دوران توازن کو ہمہ وقت برقرار رکھنا ہوتا ہے تاہم دوائی کے انتخاب کے وقت بطورِ خاص اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ ایسا اِس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیشِ نظر علامات کی طول طویل فہرست ہوتی ہے؛ اِن علامات کو اُن کے صحیح مقام، توازن اور تناسب پر رکھنے سے ہی ہم سنگل ریمیڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔ کسی دور دراز دیہات کی باسی اَن پڑھ خاتون یہ آرٹ بخوبی جانتی ہے (وہ اپنی علامات اور تکالیف کو صحیح توازن اور بھرپور تناسب سے ہی بیان کرتی ہے)۔ سنگل ریمیڈی تک پہنچنے میں توازن برقرار رکھنے کے کچھ تقاضے ہیں جو پورے کرنا بہت ضروری ہیں: — ہم ہمہ وقت سیکھنے کے لئے read more […]