ایم فل کی ایک سٹوڈنٹ نے فون پر رابطہ فرمایا۔ انہوں نے تقریباً روتے ہوئے اپنا مسئلہ ڈسکس کیا:
صبح یونیورسٹی میں میری فائنل پریزینٹیشن (Presentation) ہے جس کے لئے میں نے پچھلے تین ماہ دن رات ایک کر دیا۔ میری تیاری ہر طرح سے مکمل ہے اور کل اپنے سپروائزر سے تفصیلی نشست ہوئی۔ مَیں نے اُن سے ایسے تمام نکات پر بات کی کہ جو مجھے واضح نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے بڑی وضاحت سے سب کچھ سمجھایا۔ اب یہ حالت ہے کہ مجھے اپنے سوالات تو پوری طرح یاد ہیں مگر سپروائزر نے جو راہنمائی کی؛ اُس کا ایک لفظ بھی ذہن میں نہیں آ رہا۔ میرا دماغ بالکل خالی ہے۔ پریزینٹیشن کا مجھے کچھ یاد ہی نہیں آ رہا۔ میں مستقل کانپ رہی ہوں اور میرا رنگ سفید ہو رہا ہے۔ اچانک بے پناہ سستی اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ read more [...] Mental Health
امتحان، سٹیج، انٹرویو اور پریزینٹیشن کے ڈر، خوف، فوبیا اور تشویش کا کامیاب ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
ایم فل کی ایک سٹوڈنٹ نے فون پر رابطہ فرمایا۔ انہوں نے تقریباً روتے ہوئے اپنا مسئلہ ڈسکس کیا:
صبح یونیورسٹی میں میری فائنل پریزینٹیشن (Presentation) ہے جس کے لئے میں نے پچھلے تین ماہ دن رات ایک کر دیا۔ میری تیاری ہر طرح سے مکمل ہے اور کل اپنے سپروائزر سے تفصیلی نشست ہوئی۔ مَیں نے اُن سے ایسے تمام نکات پر بات کی کہ جو مجھے واضح نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے بڑی وضاحت سے سب کچھ سمجھایا۔ اب یہ حالت ہے کہ مجھے اپنے سوالات تو پوری طرح یاد ہیں مگر سپروائزر نے جو راہنمائی کی؛ اُس کا ایک لفظ بھی ذہن میں نہیں آ رہا۔ میرا دماغ بالکل خالی ہے۔ پریزینٹیشن کا مجھے کچھ یاد ہی نہیں آ رہا۔ میں مستقل کانپ رہی ہوں اور میرا رنگ سفید ہو رہا ہے۔ اچانک بے پناہ سستی اور کمزوری محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے۔ read more [...] – پاکستان میں پانچ لاکھ مریضوں کے لیے ایک نفسیاتی معالج – عابد حسین
جسمانی بیماریاں بمقابلہ ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی مسائل – میرا نقطہ نظر (حسین قیصرانی)۔
جب مرض، مریض کے اندر گہرائی تک اثر کر جاتا ہے تو بہت سی جسمانی تکلیفیں اور علامات تو غائب ہو جاتے ہیں مگر ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی علامات اور بیماریاں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
جب نیند کی مستقل خرابی، بے وجہ غصہ، صحت کے متعلق انگزائٹی، تشویش، ڈپریشن، کینسر کا ڈر، اَن جانا خوف یا موت کا ڈر مسلسل حملہ آور ہونے لگتے ہیں تو نزلہ، زکام، بخار یا سر درد وغیرہ گم ہو جایا کرتے ہیں۔
(خوف ایسے ڈر کو کہتے ہیں جس کی وجہ معلوم ہو؛ چاہے وہ وجہ معقول ہو یا محض وہم۔ حزن اُس ڈر کو کہتے ہیں کہ جو بے وجہ ہو یعنی دل ہے کہ ڈوبا جا رہا ہے۔ بس دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ پروردگار ہم سب کو ڈر اور خوف جیسی نفسیاتی بیماریوں سے محفوظ رکھے)۔
(حسین قیصرانی ۔ سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک read more [...] چار سال بعد پہلا روزہ – آن لائن کلائنٹ کا فیڈبیک
اور سر جی میں نے آج روزہ رکھا تھا۔۔ ۔ سب کچھ بہتر تھا ۔۔۔ صرف کمزوری لگ رہی تھی۔۔ پاوں سو جاتا تھا سر میں چکر ہلکے سے۔ اور کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔
سر جی! چار سال بعد مَیں نے روزہ رکھا ہے یہ بات آپ کے علم میں لے آوں۔۔۔
مجھ سے روزہ نہیں رکھنے ہوتا تھا ۔۔۔۔
یہ روزہ بھی سب سے لمبا تھا مگر مجھے پتہ ہی نہیں چلا ۔۔۔۔۔ سحری کے وقت میں نے سحری کی ۔۔۔ اور sos لے لی تھی ۔۔۔۔ نہ بھوک لگی نہ پیاس لگی مجھے نہ ہی کوئی گھبراہٹ ہوئی ۔۔۔۔۔
حسین قیصرانی – سائیکوتھراپسٹ & ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ، لاہور پاکستان ۔ فون 03002000210
read more [...] بال یا وبال؟ – وہم کا ہومیوپیتھک علاج اور دوا – حسین قیصرانی
کوئی تین ماہ قبل میری ایک کلائنٹ نے اپنی کزن کو علاج کے لئے میری طرف ریفر کیا۔ وہ دراصل مختلف قسم کے وہم، خوف اور فوبیاز میں مبتلا تھی مگر (جسے عام زبان میں کہتے ہیں کہ) اُس کی سوئی اپنے بالوں پر اڑی (Fixed Idea) ہوئی تھی۔ وہ کئی ماہر ڈاکٹرز اور بیوٹیشنز سے باقاعدہ علاج کروانے اور مایوس ہو جانے کے بعد ہر ممکن قسم کے ٹونے، ٹوٹکے اور نسخے بھی آزما چکی تھی مگر اُس کے بال (اُس کے خیال میں) اب ویسے خوبصورت اور لمبے نہیں رہے تھے کہ جیسے کچھ عرصہ پہلے ہوا کرتے تھے۔
ان سے پہلا کیس ٹیکنگ انٹرویو بُری طرح ناکام ہوا۔ اُن کا ہر فقرہ بالوں سے شروع ہو کر بالوں پر ہی ختم ہوتا تھا۔ مثلاً جب پوچھا گیا کہ پیاس کیسی ہے؟ تو جواب آیا "بال ٹھیک تھے تو بہت پانی پیتی تھی مگر جب سے بال روکھے اور بے read more [...] ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا لندن سے فیڈبیک
ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم
آپ کے یعنی ہومیوپیتھک علاج کے ایک ماہ بعد جو مسائل حل ہوچکے ہیں؛ ان کی تفصیل بھجوا رہی ہوں۔
- ماہواری کی تکالیف (Dysmenorrhea, painful periods, menstrual cramps, pain during menstruation) دور ہوئیں۔ ہمیشہ سے میرے پیریڈز کے دن بڑی شدید تکلیف میں گزرتے تھے۔ کمر درد، پیٹ درد، بے چینی اور حیض سے دو تین دن پہلے سے ڈیپریشن کا دورہ۔ یہ سب مسائل اس دفعہ ایسے ختم ہوئے جیسے سِرے سے کبھی تھے ہی نہیں۔
- عشق، جنون کی حقیقت بودی اور بے معنی لگنے لگی۔ ایک دو بار تو ایسے بھی ہوا کہ مجھے اپنے اُس محبوب کا نام بھی بھول گیا کہ جس سے رابطہ کے بغیر ایک دن گزارنا بھی ناممکن لگتا تھا۔ کسی دن اگر فون یا میسیج نہ آتا تو رات کو نیند مشکل تھی۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ سو فیصد سچ ہے read more [...] بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
کوئی تین ہفتے قبل مَیں نے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ بچے اگر پانچ سال کی عمر تک بستر گیلا (سوتے یا نیند میں پیشاب) کر دیتے ہیں تو اُنہیں تربیت (ٹریننگ) کی ضرورت ہے اور اُس کے بعد ایسا کریں تو اُنہیں علاج کی۔
ایسے بچوں کو ڈانٹنا، شرمندہ کرنا یا مہمانوں، رشتہ داروں کے سامنے ان کی اس تکلیف کا ذکر کرنا اُن کی آنے والی زندگی میں بہت پیچیدگیاں لاتا ہے۔ ایسا کرنے سے بچوں کی خود اعتمادی کو جو نقصان پہنچتا ہے؛ وہ عمر بھر اُن کی خوشگوار اور کامیاب زندگی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔
اِس حوالہ سے کئی خواتین و حضرات نے اپنے یا اپنے بچوں کے تجربات ڈسکس کئے۔ ہر کیس میں ایک بات واضح اور مشترک نظر آئی کہ اِس تکلیف سے گزرنے والے تمام لوگوں میں (چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے) اعتماد کی واضح کمی read more [...] چھوٹے قد، جسامت اور وزن میں اضافہ: ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی
ایک ہفتہ قبل کراچی کی کاروباری فیملی نے اپنی بچی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ اُن کے خیال میں بچی کی جسامت، وزن اور قد اپنی عمر اور کلاس کے بچوں سے واضح کم اور چھوٹا تھا۔ وہ کافی علاج کروا چکے تھے لیکن اب ہومیوپیتھک دوا استعمال کروانے کے خواہش مند تھے۔ اُن کو سمجھایا گیا کہ بچی کے مجموعی مسائل کو سمجھے بغیر جو بھی علاج ہو گا؛ اولاً تو وہ کوئی فائدہ دے گا ہی نہیں اور اگر کوئی نسخہ، ٹوٹکا اور تُکا کامیاب ہو بھی گیا تو وہ محض وقتی ہو گا۔ ہومیوپیتھک علاج کا یہ ضروری تقاضا ہے کہ ہم بچی کے ہر مسئلے کو ڈسکس کریں، سمجھیں کہ رکاوٹ کہاں ہے اور اُسے دور کیسے کیا جائے۔ بات اُن کی سمجھ میں آ گئی۔
بچی سے بات ہوئی۔ اُس کی پسند نا پسند کا بھی پوچھا گیا۔ والدہ سے کوئی گھنٹہ بھر ڈسکشن read more [...] مستقل ذہنی پریشانی، ڈیپریشن، بے سکونی، نیند اور بھوک کی کمی – ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک- حسین قیصرانی
محترمہ "ف" کا رابطہ بسلسلہ ہومیوپیتھک علاج مئی 2014 میں ہوا کہ جب پاکستان میں آن لائن علاج کا آغاز کئے مجھے ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے۔ انہیں (PCOS / PCOD)، یوٹرس (Uterus) میں فیبرائیڈ (fibroid) اور سِسٹ (Cysts) کی شکایت تھی اور اُس کے لئے مروجہ یعنی ایلوپیتھک علاج کے ہر ممکن تقاضے پورے کرنے کے باوجود اور خاطر خواہ فائدہ نہ ہو پانے کی وجہ سے مایوس ہو چکی تھیں۔ میری ایک کلائنٹ کے پُر زور اصرار پر نیم دِلی کے ساتھ علاج شروع کیا۔ پروردگار نے اپنا خاص کرم فرمایا اور چار ماہ بعد جب وہ الٹرا ساؤنڈ کے لئے تشریف لے گئیں تو اُن کی ڈاکٹر صاحبہ حیران رہ گئیں کہ سب کچھ کلئیر کیسے ہو گیا۔ یہ بات صرف ڈاکٹر صاحبہ کے لئے ہی نہیں؛ خود اِن کے لئے بھی ناقابلِ یقین تھی۔
اُس کے بعد انہوں نے اپنے اور بچوں کے read more [...] محبت کی ناکامی، بے وفائی اور دھوکے کا دکھ – ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک (حسین قیصرانی)۔
یہ کہانی ہے یورپی معاشرے میں پلنے، بسنے اور زندگی کے اَن گنت مسائل سے دوچار ہونے والی ایک نوجوان لڑکی کی؛ اوائل عمر میں ہی، جس کے ماں باپ میں علیحدگی ہوگئی۔ وہ جس سرپرست کے زیرِ نگرانی پرورش پانے پر مجبور ہوئی؛ اُس نے اُسے ہر ممکن "ظلم و زیادتی" کا نشانہ سالہا سال بنایا۔ کالج میں جس کلاس فیلو سے عشق ہوا؛ اُس نے اِن کی بہترین دوست سے شادی رَچا لی۔ زندگی کے ہر اہم موڑ پر دھکے، ڈھکوسلے اور دھوکے ملے۔
اب جبکہ وہ ایک ریسرچ پراجیکٹ پر دو سال سے مصروف ہے تو اُسے اپنے سے دُگنی عمر کے سپروائزر سے عشق ہوا، وعدے وعید ہوئے، اِنہوں نے اپنی محنت سے کمایا ہوا سارا سرمایہ اُن پر لُٹا دیا کہ آخرکار سب کچھ اُسی کا ہی تو ہے۔ کوئی تین ماہ پہلے پتہ چلا کہ وہ کسی اَور کے ساتھ پینگیں بڑھا read more [...]
Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger 