ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa

  ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف ” بورک میٹریا میڈیکا ” کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد  نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو اوراس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔ آشوب چشم: شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف اور سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں جن میں خراش پیدا کرنے والا مادہ نہ ہو۔ کھانسی: جب زکام کا read more […]