
Loquacity and Hurriedness
باتونی پن۔ یہ علامت ہومیوپیتھک ادویات ہائیوسائمس (Hyoscyamus) اور سٹرامونیم (Stramonium) کے علاوہ اَور بھی بہت ساری دواؤں میں پائی جاتی ہے۔ سٹرامونیم میں بسا اوقات باتونی پن شدید غصے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور اس وقت مریض کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے؛ اندھیرے سے اُس کی جان جاتی ہے۔ جب کہ ایتھوزا (Aethusa) میں باتونی پن اور خوشی ایک ساتھ دیکھی جا سکتی ہے اور اس کے باتونی پن پر پاگل پن کا شبہ ہونے لگتا ہے۔ ہائیوسائمس کے باتونی پن میں فحش پن کی جھلک بھی ملتی ہے۔ اس کا مریض اعضائے جسمانی کے پردے کا دھیان نہیں کرتا اور فحش گفتگو پر اسے ندامت کا احساس تک بھی نہیں ہوتا۔ ایکونائٹ (Aconitum Napellus) میں جب خوف کا شدید دورہ پڑتا ہے تو بعض اوقات مریض کا باتونی پن بھی ساتھ ہی بڑھ جاتا ہے۔
read more [...]