showcase demo picture

Blog Articles

صحت کی بات، ڈاکٹر ریکوگ کے ساتھ – ریڈیو گفتگو

سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اظہارِ خیال کی دعوت دی۔ ڈاکٹر Reckweg & Co کا ہومیوپیتھی کی دنیا میں ایک بڑا نام ہے۔ ۱۔ ہومیوپیتھی کے بارے میں مختصراً عرض کروں کہ یہ طریقہِ علاج کرہٗ ارض پر بنی نوعِ انسان کے لیے قدرت کا عظیم تحفہ ہے۔ اور خاص طور پر ہم جیسے غریب ممالک کے لیے جہاں، اللہ معاف کرے ڈایئلاسسز یا ہیپاٹائٹس کے مریض کو علاج کراتے کراتے اس کی جمع پونجی، مکان، زیور، جائیداد تک داؤ پر لگ جاتے ہیں، وہاں ہومیوپیتھی انتہائی سستا اور دیرپا علاج ثابت ہوتا ہے۔ دوسرا علاج کتنا مہنگا ہے؟ میں آپ کو U.K کی مثال دیتا ہوں۔ وہاں پر حکومت کو صرف گردوں کے مریضوں پر 1.4 ارب پاؤنڈز سالانہ خرچ کرنا پڑتے ہیں اور یہ رقم مجموعی طور پر، بریسٹ کینسر، کولون کینسر read more [...]

ایلوپیتھک تشخیص بمقابلہ ہومیوپیتھک تشخیص

ہم آئے دن کلینک میں اپنے مریضوں سے یہ سنتے آئے ہیں، ڈاکٹر صاحب بس ایک دفعہ میرے مرض کی تشخیص ہو جائے پھر علاج کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ غور کرنا ہو گاکہ مریض کا تشخیص سے کیا مطلب ہے؟ تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔ ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا، مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہو تا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں اور اگر سراغ نہ ملے تو بیماری پر لاعلاج (یا الرجی) کا read more [...]

پشاور، ولمار زوابے کی تقریب سے خطاب

پشاور، ولمار زوابے کی تقریب سے خطاب ۔July. 29, 2016 محترم کیپٹن، ڈاکٹر انعام الحق، M.D. Dr Hameed General Homoeo private Ltd محترم عامرحسین صاحب، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ MD Darul Adwiaat صاحب اور سامعین کرام! دوستو: آج ہم اعلیٰ مقصد کی خاطر جمع ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں جہاں ہر شخص بہت مصروف رہنے لگا ہے اور ہومیوپیتھک پریکٹس کے حوالے سے یہ کہا جانے لگا ہے کہ ڈاکٹر حضرات کے پاس وقت کم ہوتا ہے لہذا سنگل ریمیڈی پریکٹس، کلاسیکل ہومیوپیتھی اور مریض کا طویل و عریض انٹرویو، یہ سب اگلے وقتوں کی باتیں ہیں ۔اب تو Digital دور ہے۔ Whatsaap ، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ اب تو مریض کی بات سنو بیماری کے نام پر بنی بنائی دوا دو۔دوا ختم ہو گی تو مریض پھر آ جائے گا۔ یعنی چٹ منگنی پٹ بیاہ۔ حاضرینِ کرام: بظاہر read more [...]

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور: خطاب

محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب، پرنسپل، میڈم لیلیٰ ثمرین، میرے دوست محترم ڈاکٹر سرور صاحب اور آج کے ہومیوپیتھی سیمینار کی انتظامیہ معزز ڈاکٹر حضرات اور سٹوڈنٹس میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دوسری بار اس پلیٹ فارم پر آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا ہے۔ ہومیوپیتھی Cause کو آگے بڑھانے اور ہومیوپیتھک پروفیشن کو اس کا گم گشتہ وقار واپس لانے پر IUB کا کردار قابلِ تحسین ہے اور اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہومیوپیتھی میں پڑھے لکھے طبقے کی شدید ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس نوبل ادارے سے تعلیم یافتہ بچے جب مکمل خود اعتمادی سے عملی دنیا میں قدم رکھیں گے تو نہ صرف کامیابی سے ہمکنار ہوں گے بلکہ ہومیوپیتھی اور اس ادارے کا بھی نام روشن کریں گے۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں، read more [...]

ہومیوپیتھک پریکٹس اور کیس ٹیکنگ – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

میں آپ سے مخاطب ہوں، آپ جو ابھی اس فیلڈ میں کم تجربہ رکھتے یا ابھی سٹوڈنٹس ہیں اور عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ آپ کے پاس ابھی انتخاب کا موقع ہے۔   میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں اگر آپ نے اس فیلڈ میں رہنا ہے، سنجیدہ پریکٹس کرنی ہے، نیک نامی کمانا ہے تو پھر آپ کو کچھ اصول و قوانین اپنانا ہوں گے، ان کی پابندی کرنا ہو گی۔ کیونکہ کائنات خود اصول و قوانین کی پابند ہے اور جو اس کے بنائے ہوئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے خسارے میں رہتا ہے۔ ہومیوپیتھی پریکٹس بھی آپ سے سنجیدگی اور دیانت داری کا تقاضا کرتی ہے۔ ہومیوپیتھی پریکٹس میں دو طریقے رائج ہیں۔ ایک سنگل ریمیڈی اور دوسرا کمبینیشن  یا مکسوپیتھی (اسے جو بھی نام دیں)۔ انتخاب آپ کا ہے۔ ہمارے ہاں اکثریت read more [...]

ہومیوپیتھک تشخیص اور ایلوپیتھک تشخیص: ڈاکٹر بنارس خان اعوان

تشخیص یعنی بیماری کا پتا چلانا بالعموم ایلوپیتھک پس منظر میں بولا جاتا ہے جب کہ ہومیوپیتھی میں اس کا مطلب مختلف ہے۔ ایلوپیتھی میں تشخیص کا مطلب اس وائرس، بکٹیریا یا مائکروب وغیرہ کا کُھرا ڈھونڈنا ہوتا ہے جو (ان کے خیال میں) بیماری کا اصل سبب ہوتا ہے۔ اگر سراغ مل جائے تو اس کا توڑ کرنے والی انٹی بائیوٹک، انٹی وائرل یا انٹی الرجک دوا تجویز کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف لیب ٹیسٹس، ایکس رے، سی ٹی سکین اور بے شمار دیگر ٹیسٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اور اگر سراغ نہ ملے تو بیماری پر لاعلاج (یا پھر الرجی) کا لیبل لگا کر فائل بند کر دی جاتی ہے۔ ان ٹیسٹ کے حق میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاتا ہے اور یقیناً ان کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، ہومیوپیتھی کو بھی نہیں۔ طبِ ایلوپیتھی read more [...]

سوسائٹی آف ہومیوپیتھس لاہور پاکستان 2013 کے سیمینار سے خطاب

ڈاکٹر بنارس خان اعوان، جنرل سیکریٹری، سوسائیٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان آج کے سمینار میں آپ کو خوش آمدید اس بار مزید کچھ نئے ساتھیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سوسائٹی آف ہومیوپیتھس جو بلاشبہ پاکستان کی سئنیر ترین سوسائٹی ہے اور اس کی سروسز ملک کے اندر کسی بھی دوسری سوسائٹی یا ایسوسی ایشن سے کم نہیں۔ اور جس پابندی اورتسلسل سے سوسائٹی سال میں دو بار سیمینار کا انعقاد کروا رہی ہے اس کی مثال کہیں اَور نہیں ملتی۔ ہم سوسائٹی کے صدر، محترم محمد زبیر قریشی کے بھی ممنون ہیں کہ انتہائی مصروف رہتے ہوئے بھی وہ اپنے مشن کو نہیں بھولتے۔ اور ان کی ٹیم کے دست راست محترم خالد صادق صاحب کا بھی شکریہ۔ آپ کی Energatic شخصیت پلان Activate کرنے میں useful رہتی ہے۔ ہم سوسائٹی سے Do More کی Demand تو نہیں read more [...]

ہومیوپیتھک کالج کی ایک تقریب سے خطاب

کالج کی ایک تقریب سے خطاب آج کی تقریب جو بیک وقت کالج کی نئی اور کشادہ بلڈنگ کا افتتاح ، سالِ اول کے لئے WELCOME PARTY اور فأنل ایر کے لئے FAREWELL پارٹی پر مشتمل ہے لہذا بجا طور پر اسے 3/1 پارٹی کہا جا سکتا ہے۔ آج کا دن آپ لوگوں کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے۔ یہ وہ دن ہے جس کے لئے آپ نے چار سال انتظار کیا، محنت کی، یہ وہ دن ہے جسے دیکھنے کے لئے آپ نے کیٔ بار خواب دیکھے آج وہ دن ایک حقیقیت کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ آج سے آپ کا شمار ڈاکٹروں میں ہو گا۔ آج کے دن کے لئے آپ نے وقت اور پیسے کی قربانی دی۔ آج آپ کو آپ کی محنت اور صبر کاصلہ مل رہا ہے اور یوں آج کے دن آپ کی زندگی کے سفر کا ایک حصہ مکمل ہوا۔ یقیناً ہم بھی اِن کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اِنہیں مبارک باد read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]