showcase demo picture

Blog Articles

ہرنیا ۔ فتق: ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی HERNIA – Homeopathy Treatment and Homeopathic Remedies Urdu

جسم کے کسی اندرونی حصے یا عضو کے کسی غیر معمولی جگہ سے اُبھر آنے کو فتق یا ہرنیا HERNIA کہتے ہیں۔ ہرنیا اگرچہ جسم کے کسی حصہ میں ہو سکتا ہے مثلاً پیٹ میں، فوطوں میں، سر میں تاہم ہرنیا سے عام طور پر مراد پیٹ کا ہرنیا ہی ہوتا ہے۔ پیٹ کے اندر ایک شفاف جھلی (Peritoneum) ہوتی ہے جس نے آنتوں کو سنبھالا اور اُٹھایا ہوتا ہے۔ اِس میں اگر کسی وجہ سے شگاف یا ڈھیلاپن پیدا ہو جائے تو آنتیں اُس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ اِس طرح پیٹ کا وہ حصہ باہر کی طرف اُبھر آتا ہے۔ بعض اوقات ناف یا فوطوں میں یہی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اِس سے فوطوں کا سائز بڑا ہو کر لٹک جاتا ہے۔ ہرنیا کی تکلیف بچوں، بڑوں اور بعض اوقات عورتوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں اِس کی وجہ پیٹ کے مختلف آپریشن بنتے ہیں۔ read more [...]

گردے، مثانےاور پیشاب کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

پیٹ کے دائیں بائیں دو گردے، مثانہ اور دو نالیاں ہیں جو گردوں سے مثانہ میں کھلتی ہیں اور پیشاب خارج کرنے کی نالی، یہ نظامِ بول (Uraniry System / Renal System) کے اعضاء ہیں۔ ہاضمہ کے دوران آبی مواد گُردوں کے طرف آتا ہے۔ گُردے اسے دو نالیوں (یوریٹرز) کے ذریعے مثانہ میں پہنچاتے ہیں جہاں سے پیشاب کی نالی کے ذریعے پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔ آبی مواد میں بھاری مواد شامل ہو تو وہ گردے میں جمع ہو جاتا ہے جو پتھری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ گردے کی پتھری چھوٹی بھی ہو سکتی ہے اور بڑی بھی۔ یہ مواد ریگ کی شکل میں بھی جمع ہو سکتا ہے۔ گردوں سے یہ پتھری یا مواد نالیوں اور مثانہ میں بھی آ سکتا ہے۔ کئی دیگر امراض اور اعضاء کی خرابیاں گردوں کو مثاثر کرتی ہیں ۔۔۔ مثلاً دل، جگر اور معدہ وغیرہ کے امراض۔ read more [...]

نزلاوی اَمراض، نظام تنفس کی خرابیاں، الرجی، چھینکیں، دائمی نزلہ زکام، نمونیا اور کھانسی کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی

 نزلہ، کھانسی، زکام، ناک کا بند رہنا، چھینکیں، الرجی، سوتے ہوئے ناک کا بند ہوجانا یا سانس کی تکالیف وغیرہ کی شکائت بہت عام ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسرے اِنسان کو نزلہ لگ رہا ہے، لگا ہوا ہے یا ابھی لگ کر ختم ہوا ہے مگر اُس کے اثرات ابھی بھی باقی ہیں۔ نزلہ، زکام اور سانس کی تکلیفوں میں مبتلا افراد کو محکمہ موسمیات کی طرح موسم اور ماحول کی تبدیلی کا علم و اِحساس قبل از وقت ہو جاتا ہے۔ سردی کی لہر دو دن بعد پہنچتی ہے مگر اِن پر اُس کا اثر پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے۔ ہمارے آس پاس کئی لوگ ایسے بھی ہیں کہ ہر بدلتا موسم اُن کی نازک طبیعت پر گہرا اثرانداز ہوتا ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی ہوئی، سردی لگی اور نزلہ، زکام، چھینکیں شروع ہو گئیں اور پھر کھانسی۔ اگر read more [...]

ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ Body language

باڈی لینگویج کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ کی بہت اہمیت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ مریض کیا کرتا ہے اور کیا کہتا ہے۔ مثلاً باڈی لینگوئج  کو ہی لے لیں۔ برائی اونیا کا مریض بے حس و حرکت لیٹا ہو گا۔ سوالات کے جواب دینے سے گریز کرے گا۔ کالوسنتھ یا میگنیشیا فاس کا مریض ہو گا تو آگے کو دہرا ہوا ہو گا۔ جیلسی میم کا مریض ہو گا تو نقاہت اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی ہو گی۔ شکایت کوئی بھی ہو اگر علامات میں نقاہت بھاری ہو تو جیلسی میم کو کبھی نہ بھولیں۔ نکس وامیکا کا بیوروکریٹک رویہ آپ محسوس کریں گے۔ علامات بیان کرے گا تو انتہائی نفاست اور ترتیب سے۔  نکس وامیکا اور آورم میٹ کا اندازِ حکمرانی نمایاں ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض مریض کلینک میں آکر بیٹھ جائیں گے اور جب تک آپ اُن سے مخاطب read more [...]

بیلاڈونا Belladonna

  بیلاڈونا  Belladonna اس دوا کا زیادہ تر اثر دموی اورصفراوی مزاج والے مریضوں پر ہوتا ہے۔ ایسے مریض بحالتِ صحت خوش مزاج اور ہنس مُکھ  ہوا کرتے ہیں  لیکن جب بیمار ہوں تو وہ تند مزاج ہو جاتے ہیں اور اکثر ہذیان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان کو تشنج کا ڈر لگا رہتا ہے۔ ایسے مریض ہوا کے جھونکے سے ڈر جاتے ہیں اور کھلی ہوا میں بیٹھنے اور سر کے بال کٹوانے سے ان کو فوراً سردی لگ جاتی ہے۔ دردیں فوراً ہی تیز ہو جاتی ہیں اور پھر اسی تیزی سے معدوم بھی ہوجاتی ہیں یعنی دردیں تھوڑی دیر رہا کرتی ہیں۔ چہرہ سرخ، آنکھیں سرخ، آنکھیں ٹکٹکی باندھے ہوئے اور پُتلیاں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ سر کی جانب خون پہچانے والی شریان کیروٹڈ آرٹریر (Carotid Arteries) خوب بھر کر چلتی ہے اور خوب تڑپتی ہے۔  لعاب دار جھلیاں read more [...]

ایلیم سیپا – اردو ہومیوپیتھی Allium Cepa

  ایلیم سیپا Allium Cepa دنیاۓ ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوا میٹریا میڈ یکا میں (22) نمبر پر ہے۔ ایلیم سیپا شدید نزلہ زکام میں کام آتی ہے جبکہ ناک سے بہت جلندار پانی کی طرح مواد  نکلتا ہو اور آنکھوں سے سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں۔ ناک کے مسوں میں یہ دوا مفید ہوتی ہے۔ جو پانی کی طرح کا مواد ناک سے بہتا ہو وہ اوپر والے ہونٹ پر جلن کا باعث بنتا ہو اوراس سے ہونٹ سرخ ہو جاتا ہو اور درد کرتا ہو۔ آشوب چشم: شدید آشوب چشم میں بھی یہ دوا مظہر ہوا کرتی ہے جبکہ آنکھوں سے صاف اور سادہ آنسو خارج ہوتے ہوں جن میں خراش پیدا کرنے والا مادہ نہ ہو۔ کھانسی: جب زکام کا read more [...]

مرض اور ہومیوپیتھی

ڈاکٹر ہانیمین نے اپنی شہرۂ آفاق تصنیف آرگنن آف ہومیوپیتھک میں مرض کے متعلق لکھا کہ جسم انسانی کے کسی خاص اعضاء یا متعدد اعضاء کی نارمل کارکردگی میں کوئی نقص پیدا ہو جانا مرض کہلاتا ہے۔ جب بھی جسم کے اندر کوئی نقص پیدا ہوتا ہے تو جسم کی اپنی قوت حیات (ایمیونٹی سسٹم) اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ وہ  مرض کو جسم سے باہر پھینکنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ اگر مرض زیادہ طاقت ور ہو  قوت حیات دب کر رہ جاتی ہے۔ مرض  قوت حیات  اور سارے جسم پر قابض ہو جاتا ہے۔ جسم کو مرض سے پاک کرنے کے لیے قوت حیات (وائٹل فورس) کو طاقت ور بنانا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ اب کسی بیرونی شے  (میڈیسن)  کی مدد یعنی استعمال سے قوت حیات کو طاقتور بنایا جاتا ہے تاکہ مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔   read more [...]

ہومیوپیتھی: تعریف و تعارف

ہومیوپیتھی دو یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے۔ ہومیو کے معنی مشابہ یا بالمثل  کے ہیں اور پیتھی کے معنی بیماری کے ہیں یعنی کہ بالمثل ادویات سے علاج۔ اس طریقۂ علاج میں مریض کا علاج ان ادویات سے کیا جاتا ہے جن ادویات کے اندر مرض جیسی علامات پیدا کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ ان ادویات کو پہلے تندرست جسم پر آزمایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں نقلی مرض جیسی علامات تندرست جسم میں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ اب اس نقلی بیمار جسم کو اسی دوائی کی بہت ہلکی سی خوراک دینے سے مرض ختم ہو جائے گا۔ یعنی کہ تندرست جسم زیادہ مقدار میں دوائی استعمال کرے گا تو وہ دوائی ایک نقلی مرض تندرست جسم میں پیدا کر دے گی۔ اس کے بعد اس ہی دوائی کی بہت تھوڑی مقدار لینے سے مرض کی علامات ختم ہو جاتی ہیں read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]