باڈی لینگویج کیس ٹیکنگ میں مشاہدہ کی بہت اہمیت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ مریض کیا کرتا ہے اور کیا کہتا ہے۔ مثلاً باڈی لینگوئج کو ہی لے لیں۔ برائی اونیا کا مریض بے حس و حرکت لیٹا ہو گا۔ سوالات کے جواب دینے سے گریز کرے گا۔ کالوسنتھ یا میگنیشیا فاس کا مریض ہو گا تو آگے کو دہرا ہوا ہو گا۔ جیلسی میم کا مریض ہو گا تو نقاہت اس کے انگ انگ سے پھوٹ رہی ہو گی۔ شکایت کوئی بھی ہو اگر علامات میں نقاہت بھاری ہو تو جیلسی میم کو کبھی نہ بھولیں۔ نکس وامیکا کا بیوروکریٹک رویہ آپ محسوس کریں گے۔ علامات بیان کرے گا تو انتہائی نفاست اور ترتیب سے۔ نکس وامیکا اور آورم میٹ کا اندازِ حکمرانی نمایاں ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض مریض کلینک میں آکر بیٹھ جائیں گے اور جب تک آپ اُن سے مخاطب read more […]