showcase demo picture

Homeopathic Awareness

گندم گلوٹین الرجی – سیلیک ڈیزیز- ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک

گندم الرجی (Celiac disease / gluten-sensitive enteropathy / autoimmune disorder) کیا ہے؛ اِس سے متاثرہ بچوں اور اُن کے والدین کی زندگی کس طرح کے مسائل سے دوچار ہوتی ہے؛ اُس کا اندازہ عام لوگ لگا ہی نہیں سکتے۔ سرِدست والدین کا فیڈبیک ملاحظہ فرمائیں جن کی بیٹی کو گندم سے الرجی ہے۔ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے سالہا سال علاج کروایا مگر آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کو گندم کی الرجی ہے۔ نوبت یہ ہو گئی تھی کہ اگر کسی ایسے برتن میں آٹا گوندھا گیا کہ جس میں پہلے گندم کا آٹا صرف رکھا گیا تھا تو بھی بچی کی صحت بہت خراب ہو جایا کرتی تھی۔ اُس کے برتن ہر لحاظ سے الگ تھلگ کر لئے گئے۔ عرصہ تین سال سے یہ احتیاط جاری تھی۔ والدین نے کافی جرات کی اور بیٹی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ ہومیوپیتھک علاج کے دو read more [...]

بریسٹس کے امراض، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج – حسین قیصرانی

بریسٹس (Breasts) خواتین میں ننھے گود کے بچوں کو دودھ پلانے کا ذریعہ ہیں۔ دودھ پلانے کی مدت میں کچھ تکالیف بہت عام ہیں جن کی وجہ سے جہاں ماں کو بہت تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے وہاں بچے کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ صفائی نہ رکھنے سے نپل سوج کر معمولی سی پھٹ جاتی ہیں۔ جب بچہ دودھ پیتا ہے تو بہت درد ہوتا ہے۔ اِس کے لئے تین دوائیں بہت کامیاب رہتی ہیں: گریفایٹس (Graphites) یا رٹاہنیا (Ratanhia Peruviana) یا کارسی نوسن (Carcinosinum)۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بچہ بریسٹ پر اپنا سر مار دیتا ہے (یا ویسے بھی کسی وجہ سے چوٹ لگ جاتی ہے) اور ورم پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سے سخت درد ہوتا ہے۔ عموماً پھوڑے کی طرح حالت ہو جاتی ہے۔ شروع میں ہی ہومیوپیتھک دوا بیلاڈونا (Belladonna) دے دی جائے تو ایک دو دن کے اندر بہتری آ جاتی ہے۔ read more [...]

جگر کی خرابی کے صحت پر اثرات – حسین قیصرانی

معدہ کی کمزوری اور خرابی کی اہم ترین وجہ جگر کی تکالیف ہوتی ہیں۔ یہ بات میرے لئے گہری دلچسپی اور توجہ کا باعث رہی ہے کہ ذہنی انتشار (Anxiety) اور نفسیاتی کشمکش کے پیچھے اکثر اوقات جگر ہی کی بیماریاں ہوتی ہیں۔ اِسی طرح جن مریضوں میں جِلد کی تکالیف (Skin Allergy) وغیرہ پائی جائیں؛ اُن کی ذاتی یا خاندانی ہسٹری میں جگر کی تکالیف ضرور پائی جاتی ہیں۔ جگر کی خرابی کی کیا علامات ہیں؛ اس بیماری کے اثرات کہاں کہاں پڑتے ہیں اور ہومیوپیتھی علاج میں کون کون سی دوائیں استعمال ہوتی ہیں، یہ تفصیل سمجھنے کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں۔ جگر کے امراض، اہم علامات، ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج ۔ حسین قیصرانی۔ http://homeopathydoctor.pk/%D8%AC%DA%AF%D8%B1-%DB%81%D9%88%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%AA%DA%BE%DA%A9-%D8%AF%D9%88%D8%A7-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D9%82%DB%8C%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C/ read more [...]

ہومیوپیتھک علاج – آن لائن کلائنٹ کا لندن سے فیڈبیک

ڈاکٹر حسین قیصرانی صاحب، السلام علیکم آپ کے یعنی ہومیوپیتھک علاج کے ایک ماہ بعد جو مسائل حل ہوچکے ہیں؛ ان کی تفصیل بھجوا رہی ہوں۔ - ماہواری کی تکالیف (Dysmenorrhea, painful periods, menstrual cramps, pain during menstruation) دور ہوئیں۔ ہمیشہ سے میرے پیریڈز کے دن بڑی شدید تکلیف میں گزرتے تھے۔ کمر درد، پیٹ درد، بے چینی اور حیض سے دو تین دن پہلے سے ڈیپریشن کا دورہ۔ یہ سب مسائل اس دفعہ ایسے ختم ہوئے جیسے سِرے سے کبھی تھے ہی نہیں۔ - عشق، جنون کی حقیقت بودی اور بے معنی لگنے لگی۔ ایک دو بار تو ایسے بھی ہوا کہ مجھے اپنے اُس محبوب کا نام بھی بھول گیا کہ جس سے رابطہ کے بغیر ایک دن گزارنا بھی ناممکن لگتا تھا۔ کسی دن اگر فون یا میسیج نہ آتا تو رات کو نیند مشکل تھی۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر یہ سو فیصد سچ ہے read more [...]

بچوں کا بستر پر پیشاب کرنا – سبب اور ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

کوئی تین ہفتے قبل مَیں نے ایک تحریر میں لکھا تھا کہ بچے اگر پانچ سال کی عمر تک بستر گیلا (سوتے یا نیند میں پیشاب) کر دیتے ہیں تو اُنہیں تربیت (ٹریننگ) کی ضرورت ہے اور اُس کے بعد ایسا کریں تو اُنہیں علاج کی۔ ایسے بچوں کو ڈانٹنا، شرمندہ کرنا یا مہمانوں، رشتہ داروں کے سامنے ان کی اس تکلیف کا ذکر کرنا اُن کی آنے والی زندگی میں بہت پیچیدگیاں لاتا ہے۔ ایسا کرنے سے بچوں کی خود اعتمادی کو جو نقصان پہنچتا ہے؛ وہ عمر بھر اُن کی خوشگوار اور کامیاب زندگی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ اِس حوالہ سے کئی خواتین و حضرات نے اپنے یا اپنے بچوں کے تجربات ڈسکس کئے۔ ہر کیس میں ایک بات واضح اور مشترک نظر آئی کہ اِس تکلیف سے گزرنے والے تمام لوگوں میں (چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے) اعتماد کی واضح کمی read more [...]

چھوٹے قد، جسامت اور وزن میں اضافہ: ہومیوپیتھک دوا اور علاج – حسین قیصرانی

ایک ہفتہ قبل کراچی کی کاروباری فیملی نے اپنی بچی کے علاج کے لئے رابطہ کیا۔ اُن کے خیال میں بچی کی جسامت، وزن اور قد اپنی عمر اور کلاس کے بچوں سے واضح کم اور چھوٹا تھا۔ وہ کافی علاج کروا چکے تھے لیکن اب ہومیوپیتھک دوا استعمال کروانے کے خواہش مند تھے۔ اُن کو سمجھایا گیا کہ بچی کے مجموعی مسائل کو سمجھے بغیر جو بھی علاج ہو گا؛ اولاً تو وہ کوئی فائدہ دے گا ہی نہیں اور اگر کوئی نسخہ، ٹوٹکا اور تُکا کامیاب ہو بھی گیا تو وہ محض وقتی ہو گا۔ ہومیوپیتھک علاج کا یہ ضروری تقاضا ہے کہ ہم بچی کے ہر مسئلے کو ڈسکس کریں، سمجھیں کہ رکاوٹ کہاں ہے اور اُسے دور کیسے کیا جائے۔ بات اُن کی سمجھ میں آ گئی۔ بچی سے بات ہوئی۔ اُس کی پسند نا پسند کا بھی پوچھا گیا۔ والدہ سے کوئی گھنٹہ بھر ڈسکشن read more [...]

ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ: ایک دلچسپ تجربہ – حسین قیصرانی

جن اصحاب و خواتین کو یورپ بلکہ خاص طور پر لندن میں کسی کلاسیکل ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ سے اپنا کیس ڈسکس کرنے کا اتفاق ہوا ہے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے ساتھ پہلی نشست کم از کم ایک گھنٹہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اِس دوران جہاں چائے پانی کا دَور چلتا ہے؛ وہاں مختلف موضوعات پر گپ شپ بھی جاری رہتی ہے۔ لندن میں ایک بہت ہی سینئر گورے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا میں نے یہ معمول دیکھا کہ وہ مریض کو اپائٹمنٹ دیتے وقت مختصر سا انٹرویو کیا کرتا تھا تاکہ مریض کے آنے پر ماحول میں ااپنائیت کا ساماں ہو۔ کئی بار تو یہ بھی دیکھا کہ وہ اپنے مریضوں کے تعلیمی اور علاقائی بیک گراؤنڈ کا بھی پوچھتا ہے۔ کیس لینے کے اِس انداز کو مَیں نے اپنی پریکٹس کا لازمی حصہ بنا لیا ہے۔ اِس سے جہاں read more [...]

ہومیوپیتھک دوا کے انتخاب کا طریقہ – حسین قیصرانی

دنیا بھر کے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کتابیں زیرِ مطالعہ رہی ہیں اور اب بھی رہتی ہیں۔ مطالعہ کرنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن ان کی لکھی ہوئی سب باتیں تسلیم کر لینا ضروری نہیں ہوا کرتا۔ خاص طور پر ایسے میٹریا میڈیکا (Materia Medica) ہم دیکھتے ہیں کہ اہم ادویات کے خواص کئی کئی صفحات میں بیان کئے گئے ہیں۔ ان طول طویل تحریروں کو پڑھ کر کئی دفعہ تو ذہن اُلجھ جاتا ہے۔ جب معاملہ یہ ہو تو کیسے ممکن ہے کہ ان کو یاد رکھا جا سکے۔ مثال کے طور پر ایک نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی کتاب میں صرف اکونائٹ (Aconite) دوا کا بیان تیس سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ ایسی اہم ادویات کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ ان سب کی تمام علامات یاد رکھنا بھلا کیسے ممکن ہے۔ ہمارے پاکستانی مصنفین، مترجمین یا ڈاکٹرز نے، بالعموم، read more [...]

کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی اردو ترجمہ (جارج وتھالکس)۔

کلکیریا کارب: حسد اور ہومیوپیتھی (جارج وتھالکس)۔ :تلخیص و ترجمہ ڈاکٹر بنارس خان اعوان، واہ کینٹ ڈاکٹر ملک مسعود یحیےٰ کلکیریا کارب: (کلکیریا آسٹریریم) کاربونیٹ آف لائم ذہنی دماغی علامات: * مختلف اقسام کے خوف۔ مثلاً بلندی کا خوف * پاگل ہوجانے کا خوف * اندھیرے کا خوف * جنوں بھوتوں کا خوف * کتوں کا خوف * چوہوں کا خوف * موت اور بیماری کا خوف * صحت یاب ہونے سے مایوسی جسمانی علامات: * سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس ختم ہونے لگے * ماہواری سے پہلے پستانوں میں سوجن اور درد * موٹاپا جو جسم کو پلپلا بنادے * نرم و نازک ناخن جو آسانی سے ٹوٹ جائیں عمومیات: * سردی سے پُرحس۔ ہاتھ خصوصاً پاؤں سرد * نیند کے دوران گدی اور گردن پر پسینہ * میٹھی اشیاء اور ابلے انڈوں کی خواہش جہت: اضافہ * سر read more [...]

مستقل ذہنی پریشانی، ڈیپریشن، بے سکونی، نیند اور بھوک کی کمی – ہومیوپیتھک دوا، علاج اور فیڈبیک- حسین قیصرانی

محترمہ "ف" کا رابطہ بسلسلہ ہومیوپیتھک علاج مئی 2014 میں ہوا کہ جب پاکستان میں آن لائن علاج کا آغاز کئے مجھے ابھی چند ماہ ہی گزرے تھے۔ انہیں (PCOS / PCOD)، یوٹرس (Uterus) میں فیبرائیڈ (fibroid) اور سِسٹ (Cysts) کی شکایت تھی اور اُس کے لئے مروجہ یعنی ایلوپیتھک علاج کے ہر ممکن تقاضے پورے کرنے کے باوجود اور خاطر خواہ فائدہ نہ ہو پانے کی وجہ سے مایوس ہو چکی تھیں۔ میری ایک کلائنٹ کے پُر زور اصرار پر نیم دِلی کے ساتھ علاج شروع کیا۔ پروردگار نے اپنا خاص کرم فرمایا اور چار ماہ بعد جب وہ الٹرا ساؤنڈ کے لئے تشریف لے گئیں تو اُن کی ڈاکٹر صاحبہ حیران رہ گئیں کہ سب کچھ کلئیر کیسے ہو گیا۔ یہ بات صرف ڈاکٹر صاحبہ کے لئے ہی نہیں؛ خود اِن کے لئے بھی ناقابلِ یقین تھی۔ اُس کے بعد انہوں نے اپنے اور بچوں کے read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]