showcase demo picture

Homeopathic Awareness

معدہ کی تکالیف – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج: حسین قیصرانی

معدہ کی عام تکالیف کی وجہ کھانے میں بدپرہیزی ہوتی ہے۔ اگر یہ وجہ نہ ہو تو پھر موروثی مزاج کا عمل دخل ہوتا ہے جس کے لئے معدہ کا نہیں؛ اُس مزاج کا علاج کرنا ہوتا ہے۔ مزاج کے علاج سے معدہ اور اُس کی ساری تکلیفیں بھی ٹھیک ہو جایا کرتی ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ غذا کی بے احتیاطی اور بے قاعدگی کی وجہ سے معدہ میں اکثر تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ غذا میں خمیر سا اٹھتا ہے اور ہوا پیدا ہونے لگتی ہے۔ یہ ہوا پیدا ہونے کا سلسلہ آنتوں میں بھی جاری رہتا ہے۔ غذا کی حالت اور کیفیت خراب ہو جاتی ہے۔ پیٹ میں اپھارہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پاخانہ عام طور پر غیر منہضم خارج ہوتا ہے۔ بعض اوقات قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ تیزابیت ہی کی وجہ سے ریح کے درد، گردوں، مثانہ اور پتہ میں پتھری، معدہ میں زخم یا آنتوں میں read more [...]

خواتین کی شرمگاہ میں خارش کا ہومیوپیتھک علاج – مرکیورس کیس (پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان)۔

خارش اور کھجلی بہت ہی تکلیف دہ کیفیت و علامت ہے جو کہ مریض کے لئے جسمانی کے ساتھ ساتھ نفسیاتی کرب اور تشویش کا باعث بنتی ہے۔ ذرا تصور میں لائیے کہ اگر یہ خارش کسی خاتون کے پرائیویٹ اعضاء یعنی شرمگاہ میں ہو تو کس قدر اذیت اور پشیمانی کا سامان اپنے اندر رکھتی ہو گی؛ اُس عفت مآب کو یہ عارضہ دکھ، شرمندگی اور مستقل بے چینی میں مبتلا کرتا رہتا ہوگا۔ یہ کیس ایسے ہی مسئلہ کا شکار ایک محترمہ کا ہے جس کی عمر 25 سال تھی۔ اُس کی شرمگاہ کے متاثرہ حصوں پر جب پیشاپ لگتا تھا تو بے پناہ خارش اور تکلیف ہوتی تھی۔ پانی سے دھونے کے بعد تکلیف کی شدت، البتہ کم ہو جاتی تھی۔ کیس کی تفصیل لینے پر اندازہ ہوا کہ تکلیف کے دو پہلو نمایاں تھے۔ اول یہ کہ رات ہوتے ہی خارش بڑھ جاتی تھی اور دوم یہ read more [...]

ایک آن لائن کلائنٹ کے جذبات – ہومیوپیتھک علاج

سر جی! مَیں کافی بہتر ہو گیا ہوں۔ آپ نے بہت محنت کی ہے مگر ابھی کچھ اندر چیزیں ہیں جو تنگ کرتی ہیں۔ ان شاء اللہ وہ بھی بہتر ہو جائیں گی ۔۔۔۔ پھر داوئی کو بھول جائیں گے ۔۔۔ وقت کے حساب سے لیں گے ۔۔۔۔۔۔ سر جی آپ ایک اچھے ڈاکٹر اور انسان ھو ۔۔۔۔۔ خیال رکھنے والے ۔۔۔ اللہ اجر دے آپ کو اب آپ نے میری طرح میری بیگم کو بہتر کرنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس کا خیال کریں گے --------------------------------------------- ذہنی اور نفسیاتی مسائل میں ہومیوپیتھک علاج کے اثرات – ایک مریض کے تاثرات http://homeopathydoctor.pk/%D8%B0%DB%81%D9%86%DB%8C-%D9%86%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%AA%DA%BE%DA%A9-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/ read more [...]

بیماری اور جذبات میں کیا تعلق ہے – میرا نقطہ نظر (حسین قیصرانی)۔

قدرت نے غیر ضروری یا زائد مواد کے اخراج کے کئی راستے رکھے ہیں - پسینہ، گیس، پیشاپ، پاخانہ، جِلد کے اُبھار وغیرہ۔ منفی جذبات - غم و غصہ، نفرت اور صدمہ وغیرہ - کے اخراج کا کوئی مستقل اور آسان راستہ نہیں ہے۔ اِس لئے اِن کو توازن میں رکھنے کی ہدایات اور راہنمائی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آجکل کے تیز رفتار اور مادی دَور میں جذبات میں توازن قائم رکھنا بہت مشکل ہے۔ یاد رکھئے! جذبات کا اثر دل پر پڑتا ہے اور وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے ان نقصان دہ اثرات کو نسبتاً کم اہم اعضاء کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔ بلڈپریشر، شوگر، سر درد، نیند اور معدے کی خرابی وغیرہ دراصل جذبات کے توازن کی خرابی ہی کا اظہار ہیں۔ جب تک اصل تکلیف یعنی جذباتی مسائل کا علاج نہیں ہوتا، صحت کی خرابی بڑھتی ہی چلی read more [...]

بچوں میں شدید ضد، غصہ اور تنگ مزاجی ۔ ہومیوپیتھک علاج – ڈاکٹر بنارس خان اعوان

اللہ رب العزت نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، نہ تو وہ مجبور محض ہے اور نہ ہی مختار کل۔ اس لئے فخر کا باعث حسب نسب نہیں بلکہ تقویٰ ہے۔ لیکن جہاں تک بات ہے بچوں میں ذہنی نزاع کی تو وہ عام انسانی معاملات سے ذرا ہٹ کے ہے، بچوں میں ذہنی امراض ماحول کے علاوہ موروثی بھی ہو سکتے ہیں۔ نومولود بچوں اور بڑے بچوں کے ذہنی امراض میں فرق ہے۔ ایک معصوم بچہ اپنی جسمانی تکلیف کو بتا نہیں سکتا، لیکن اس کی حرکات و سکنات اور جسمانی علامات سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ جدید تحقیقات کے کے مطابق بچہ ماں کے پیٹ میں ہی خوشی و غم، مالیاتی تغیر اور بیرونی معاملات کو محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔نومولود بچوں پر ذہنی اثرات کو ان کے چڑچڑاپن اور بے چینی اور بے خوابی سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ نومولود بچوں read more [...]

پِتے کا درد اور پتے کی پتھری – کامیاب ہومیوپیتھک علاج پر فیڈبیک – محمد امتیاز لاہور

میرا مرض اور علاج دونوں بہت تکلیف دہ تھے؛ جسمانی اور جذباتی دونوں حساب سے۔ جب میں (ERCP) کے مراحل سے گزرا تو وہ کربناک لمحات تھے۔ میں کتنی بار ہسپتال گیا، بے شمار ٹیسٹ کروائے، کئی بار الٹراساؤنڈ بھی اور مہنگی دوائیاں بھی کھائیں مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ کئی بار کچھ بہتری کے آثار نظر آئے مگر وہ صرف چند دنوں تک ہی محدود رہے۔ آئے دن کے میڈیکل ٹیسٹ، رپورٹس اور دیگر تشخیصی مراحل سے مَیں بہت بیزار اور صحت سے مکمل مایوس ہو چکا تھا۔ تین دن بعد میری ایک اَور (ERCP) طے تھی لیکن یہ تین دن میرے لئے بہت فکرمندی کے تھے۔ میں نے اپنا معاملہ حسین قیصرانی صاحب سے ڈسکس کیا۔ انہوں نے ہر بات مکمل توجہ سے نہ صرف سنی بلکہ لکھی بھی۔ تفصیلی گفتگو کے بعد انہوں نے مجھے ایک ہومیوپیتھک دوا read more [...]

شوگر، ذیابیطس، ذیابطیس: ہومیوپیتھک علاج و ادویات – حسین قیصرانی

خون میں شکر کا زیادہ پایا جانا یا پیشاب میں شکر کی زیادتی یعنی شوگر / ذیابطیس / ذیابیطس کسی مہلک موذی مرض سے کم نہیں۔ اس بیماری کو اہمیت نہ دینا یا علاج نہ کروانا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جس طرح ہر غذا ہمارے جسم کو قوت بخشتی ہے اور بدن کے اندر پہنچ کر حرارت پیدا کرتی ہے؛ اسی طرح میٹھی خوراک بھی قوت کا باعث بنتی ہے۔ نشاستہ اور شکر کے اجزاء ہاضمہ کے عمل سے ایک خاص قسم کی شکر بن جاتے ہیں۔ یہ ہاضمہ سے جذب ہو کر جگر میں پہنچتے ہیں۔ جگر کے عمل سے پھر ایک نشاستہ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ نشاستہ ذخیرہ کے طور پر جگر میں جمع رہتا ہے اور پھر شکر میں تبدیل ہو کر ضرورت کے مطابق خون میں شامل ہوتا ہے۔ یہ شکر بدن کی ساختوں میں پہنچ کر قوت اور حرارت پیدا کرتی ہے۔ شکر کے اس طرح read more [...]

لیکوریا ہومیوپیتھک علاج – فیڈبیک

صرف ایک خوراک اور اتنا اچھا رزلٹ؟ - ایک کلائنٹ کی خوشگوار حیرت (فیڈبیک) ابھی کل کی بات ہے کہ ایک خاتون (جو اس پیج کی ممبر ہیں) نے اِسی پیج پر رابطہ کر کے پوچھا کہ لیکیوریا کا مستقل علاج ممکن ہے؟ وہ کئی سالوں اور کئی طرح کے علاج کروانے کے بعد اب اِس مقصد کے لئے مزید دوائیاں کھانے کے لئے آمادہ نہیں تھیں۔ اُن کو بتایا گیا کہ صحیح علاج کے لئے مکمل اور تفصیلی کیس ڈسکس کرنا ضروری ہے۔ کل رات کو ہی وہ وقت مقرر کر کے تشریف لائیں۔ کوئی گھنٹہ بھر نشست ہوئی اور صرف چند گولیاں دوائی کی لے کر رخصت ہو گئیں۔ آج اپنے فیڈبیک میں خوشگوار حیرت کا اظہار فرماتے ہوئے کہا: "علاج کے پہلے دن، میں نے، ابھی صرف دوسری خوراک لی ہے؛ اِس لئے ابھی واضح طور پر تو کچھ کہنا مشکل ہے۔ جیسا کہ میں نے اپنے read more [...]

پروفیسر ڈاکٹر ایل ایم خان کے ڈینگی کیس کا رواں اردو ترجمہ (حسین قیصرانی)۔

اکیس سالہ نوجوان ڈینگی / ڈینگو کے حملے کا شکار ہوا (پاکستان میں اسے ڈینگی اور انڈیا میں بالعموم ڈینگو بولا جاتا ہے)۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ڈینگی دراصل جریانِ خون کے ذیل میں آتا ہے۔ مریض کی ہڈیوں میں سخت درد تھا۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ پلیٹلیٹس بہت ہی کم ہو چکے ہیں۔ درد کی کیفیت، جو کہ مریض نے بیان کی، آرنیکا کی تھی تاہم درد بہت ہی شدت کا تھا اور سر سے پاؤں تک گویا سارے بدن میں۔ انکھوں کے ڈھیلے سخت درد جیسے وہاں زخم ہوں۔ بخار اکثر صبح کو ہوتا جس میں پیاس بہت کم تھی۔ یوپیٹوریم پرف 200 تجویز کی گئی۔ دوا کا فوری اثر یہ ہوا کہ پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھ گئی۔ اگلے دو دن میں نوجوان کا بخار بالکل اُتر گیا مگر کمزوری اور بے پناہ تھکاوٹ میں کوئی کمی واقع نہ ہو سکی۔ جونہی بخار read more [...]

The Art of Homeopathic Prescribing by LM Khan – Urdu translation by Hussain Kaisrani

حُسن نام ہے توازن کا؛ صحیح توازن و تناسب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ایک آرٹ ہے، ہنر ہے اور فن۔ ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اپنی پریکٹس کے دوران توازن کو ہمہ وقت برقرار رکھنا ہوتا ہے تاہم دوائی کے انتخاب کے وقت بطورِ خاص اس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔ ایسا اِس لئے ضروری ہے کہ ہمارے پیشِ نظر علامات کی طول طویل فہرست ہوتی ہے؛ اِن علامات کو اُن کے صحیح مقام، توازن اور تناسب پر رکھنے سے ہی ہم سنگل ریمیڈی تک پہنچ سکتے ہیں۔ کسی دور دراز دیہات کی باسی اَن پڑھ خاتون یہ آرٹ بخوبی جانتی ہے (وہ اپنی علامات اور تکالیف کو صحیح توازن اور بھرپور تناسب سے ہی بیان کرتی ہے)۔ سنگل ریمیڈی تک پہنچنے میں توازن برقرار رکھنے کے کچھ تقاضے ہیں جو پورے کرنا بہت ضروری ہیں: — ہم ہمہ وقت سیکھنے کے لئے read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]