نزلہ، کھانسی، زکام، ناک کا بند رہنا، چھینکیں، الرجی، سوتے ہوئے ناک کا بند ہوجانا یا سانس کی تکالیف وغیرہ کی شکائت بہت عام ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں تو یوں لگتا ہے کہ ہر دوسرے اِنسان کو نزلہ لگ رہا ہے، لگا ہوا ہے یا ابھی لگ کر ختم ہوا ہے مگر اُس کے اثرات ابھی بھی باقی ہیں۔ نزلہ، زکام اور سانس کی تکلیفوں میں مبتلا افراد کو محکمہ موسمیات کی طرح موسم اور ماحول کی تبدیلی کا علم و اِحساس قبل از وقت ہو جاتا ہے۔ سردی کی لہر دو دن بعد پہنچتی ہے مگر اِن پر اُس کا اثر پہلے ہی ہو چکا ہوتا ہے۔ ہمارے آس پاس کئی لوگ ایسے بھی ہیں کہ ہر بدلتا موسم اُن کی نازک طبیعت پر گہرا اثرانداز ہوتا ہے۔ ذرا سی بے احتیاطی ہوئی، سردی لگی اور نزلہ، زکام، چھینکیں شروع ہو گئیں اور پھر کھانسی۔ اگر read more […]