صحت کی چند اہم باتیں جو آپ کو کوئی بھی ہسپتال کبھی نہیں بتائے گا

کہا جاتا ہے کہ کچہری اور ہسپتال سے اللہ بچائے اور غلط نہیں کہا جاتا۔ اچھا بھلا صحت مند آدمی جب معمولی مرض کے ساتھ ہسپتال پہنچتا ہے تو جانچ کے دوران ایسے ایسے امراض نکل آتے ہیں جو عمر بھر کے لیے اسے ہسپتال اور ڈاکٹروں کا "پکا گاہک " بنا دیتے ہیں۔ بہرحال علاج کروانا بھی ضروری ہے۔ اس لیے چند اہم باتیں ایسی ہیں، جو ہسپتال کا عملہ کسی کو بتاتا تو نہیں لیکن آپ کے لیے ان کے بارے میں جاننا از حد ضروری ہے تاکہ آپ اپنی صحت کے ساتھ جیب کو بھی بچا سکیں ۔   توجہ مت ہٹائیں: جب نرس آپ کے لیے دوا تیار کر رہی ہو تو اس دوران ہرگز اس سے باتیں نہ کریں۔ ایک تحقیق بتاتی ہے کہ اس مرحلے پر جتنا زیادہ اس کی توجہ کسی دوسری سمت لے جائیں گے غلطی کا امکان اتنا ہی بڑھ جاتا read more […]