showcase demo picture

Homeopathy in Urdu

مرگی(ایپی لیپسی): مرض، تشخیص اور ہومیوپیتھک ادویات و علاج ۔ حسین قیصرانی۔

مرگی کا مرض زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے۔ ایک عرصہ تک اِسے بیماری نہیں سمجھا جاتا تھا۔ یونانیوں اور رومیوں کا عقیدہ تھا کہ ایسا جن، بھوت یا پریت کا سایہ پڑنے سے ہوتا ہے۔ یہ عقیدہ ہمارے ہاں بھی عام ہے۔ دورے کے دوران پرانی جوتی یا پیاز سونگھانے کے پیچھے یہ سوچ ہوتی ہے کہ جن بھوت بدبو سے بھاگ جائیں۔ لگتا ہے کہ جن بھوت وغیرہ بدبو سے مانوس ہو چکے ہیں اِس لئے یہ ٹونے ٹوٹکے بیماری کا حل نہیں نکال سکے۔ اگرچہ مرگی کے بارے میں بہت تحقیق ہوئی ہے، نئی نئی باتیں سامنے آئی ہیں اور علاج کے نئے طریقے دریافت ہوئے ہیں لیکن اِس تکلیف کا اصل سبب ابھی تک صحیح طور پر معلوم نہیں ہو پایا۔ مرگی کی علامات عام طور پر مندرجہ ذیل ہوتی ہیں: لیٹے، بیٹھے، سوئے، چلتے پھرتے اچانک اور بے ساختہ ایک بلند read more [...]

کی تکالیف اور ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی- ۔ Asthma دمہ

سانس کی نالیوں میں خرابی یا پھیپھڑوں کی نالیوں کے باریک ہونے کے سبب سانس لینے میں تکلیف کے مرض کو دمہ (Asthma / COPD) سمجھا جاتا ہے۔ دمہ کی تکالیف کی کئی علامتیں ہیں۔ مثلاً؛ بچوں کو دودھ پینے میں دشواری، سانس لیتے وقت سینے میں خرخراہٹ یا سیٹی کی آواز آنا، کھانسی، سانس پھولنا، سینے میں گھٹن کا احساس، دباو اور درد، نیند میں بے چینی یا پریشانی ہونا، تھکان وغیرہ۔ دھول مٹی سے اندرونی یا بیرونی الرجی، موسم کی تبدیلی اور سانس کی نالیوں میں انفیکشن، فضائی آلودگی، حقہ سگریٹ تمباکو کے استعمال کو دمہ یا استھما کی اہم وجوہات جانا جاتا ہے۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے حوالہ سے دمہ (استھما) بھی میگرین اور معدہ کے زخم کی طرح ایک اعصابی جسمانی تکلیف ہے۔ ہوا کی نالیوں کے اچانک سکڑنے read more [...]

بچوں میں نیند کی کمی – ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی)۔

رات کی نیند اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ رات کو نیند کا نہ آنا کتنا بڑی مصیبت ہے اِس کا اندازہ وہ انسان لگا ہی نہیں سکتا کہ جو اِس مسئلے سے دوچار نہ ہوا ہو۔ خاص طور پر اگر یہ تکلیف بچوں میں ہو تو اُن کی صحت، تعلیم اور مستقبل کی زندگی بہت متاثر ہوتی ہے۔ ایسے بچے سونے میں بہت زیادہ وقت لیتے ہیں۔ سارے دن کے تھکے ہارے ہی کیوں نہ ہوں مگر اُن کا ذہن بہت ایکٹو ہوتا ہے جو اُن کو دیر تک خیالات، تصورات یا کسی کام پر اُکسائے رکھتا ہے۔ کئی بچے تو تقریباً رات بھر جاگتے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ عام طور پر وہ خیالی دنیا میں رہتے ہیں یا پھر کھیل کود میں خود کو مصروف رکھتے ہیں۔ جو تھوڑی بہت نیند رات گئے آتی بھی ہے تو وہ کچی نیند ہوتی ہے جس میں مسلسل بے آرامی اور بار بار جاگنے کا ماحول read more [...]

سوال نامہ ہومیوپیتھک کیس ٹیکنگ حاد امراض

شکایات کا ظہور فوری ہوا یا بتدریج؟ تکلیف کا سبب؟ کیوں اور کیسے؟ درد کا مقام؟ دردوں کی نوعیت؟ ٹیسیں، میٹھا درد، دھڑکن دار؟ جلن دار؟ ایک ہی مقام پر یا اپنی جگہ سے پھیلتا ہے؟ دردوں میں کمی یا زیادتی کا سبب۔ مثلاً گرمی، سردی، گرم ٹھنڈی ہوا، ہوا کا جھونکا،نہانا دھونا،لیٹنے اٹھنے بیٹھنے کی پوزیشن،روشنی، اندھیرا، شورشرابا، خاموشی، مریض کے چہرے کے تاثرات؟ دکھ، غم، غصہ، بے چینی، گھبراہٹ، تشویش وغیرہ؟ کیا مریض کیس کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے؟ دورانِ تکلیف جسم کے کسی اور حصے میں کچھ ہو رہا ہوں۔ مثلاً درد کے ساتھ متلی، منہ سے رالیں، ڈکاریں وغیرہ۔ درد کے ساتھ پیشاب کا بار بار آنا اخراج: جسم کے کسی بھی حصہ سے جاری ہونے والے اخراج کی نوعیت، مثلاً گاڑھا، پتلا، خراشدار، read more [...]

شدید بے عزتی کے احساس کی وجہ سے مسائل اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج

اگر کسی شخص کی بھرے مجمع میں اتنی بے عزتی ہو جائے کہ وہ سر اٹھانے اور منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔ مثلاً کوئی سٹیج پر تقریر کر رہا ہو اور اُسے معلوم ہو کہ پتلون کی زِپ کھلی رہ گئی تو ایسی خفت یا ایسا احساسِ ندامت اس ضمن میں آئے گا۔ یا استاد کا تھپڑ لگنے پر کسی سٹوڈنٹ کا کلاس کے سامنے پیشاب یا پاخانہ خطا ہو جائے؛ یا کسی لڑکی کے ساتھ بھری مارکیٹ میں اوباش لڑکے بدتمیزی کر جائیں؛ یا گاؤں کا چوہدری کسی غریب خاتون کو گلی میں گھسیٹتا پھرے اور بے آبرو کردے؛ یا کسی شریف آدمی کو تھانے لے جا کر بے گناہ اس کی چھترول کرائی جائے۔ لہٰذا اس علامت پر جو ہومیوپیتھک دوائیں اہمیت کی حامل ہیں ان میں Colocythis; Ignatia Amara; Natrum Muriaticum; Lycopodium Clavatum; Staphysagria شامل ہیں۔ اگر اس قسم کے المیے سے گزرنے پر read more [...]

کون سا علاج بہتر ہے – ایلوپیتھی یا ہومیوپیتھی یا کوئی اور؟ حسین قیصرانی

یہ سوال اکثر ہر کانفرنس اور بعض اوقات نجی محفل میں کیا جاتا ہے؛ ویسے بھی ہم میں سے کئی لوگوں کے ذہن و خیال میں گردش کرتا رہتا ہے کہ کون سا طریقہ علاج ہمارے لئے بہتر ہے۔ میری محدود سمجھ کے مطابق اہمیت اِس بات کی نہیں کہ آپ کون سا علاج کرواتے ہیں بلکہ اہمیت اِس بات کی ہے کہ آپ کا علاج کون کرتا ہے۔ ہم اگر اچھے ڈاکٹر، معالج یا طبیب کا علاج کریں گے تو ہمیں اِس امر کی فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ میرے ذاتی حلقہ احباب یا ملنے ملانے والوں میں جتنی تعداد ایلوپیتھک ڈاکٹرز کی ہے اُس کے مقابلہ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے راہ و رسم نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنے کلائنٹس کے مسائل سمجھنے اور حل کرنے میں — جب، جہاں اور جتنی — ضرورت پڑتی ہے؛ مَیں اُس شعبے کے ماہر ایلوپیتھک ڈاکٹرز دوستوں read more [...]

چکن پاکس، لاکڑا کاکڑا کیا ہے اور ہومیوپیتھک علاج کیا۔ حسین قیصرانی۔

  چکن پاکس Chicken Pox یا لاکڑا کاکڑا ایک وبائی مرض ہے جس میں جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے ایک دوسرے سے فاصلے پر نکل آتے ہیں ۔۔۔ پیٹ پر، کمر پر، چہرہ، بازو اور ٹانگوں پر۔ یہ اگرچہ چیچک نما دانے ہوتے ہیں مگر داغ یا گڑھے پیچھے نہیں چھوڑ جاتے۔ بخارہوجاتا ہے کبھی ہلکا اور کبھی کبھی زیادہ بھی۔ بالعموم یہ بچوں کی بیماری ہے تاہم بعض اوقات بڑوں کو بھی لاکڑا کاکڑا نکل آتا ہے۔ ایک ہفتہ میں دانے خشک ہو کر ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر اِس کو دبایا نہ جائے تو خطر ناک مرض نہیں ہے۔ چکن پاکس، سیتلا (لاکڑا کاکڑا) کی علامات: جلد پر سرخ دانے خارش، جلد پر جلن بہت بے چینی تیز بخار سر درد تھکن کا احساس بھوک کا نہ لگنا جیسا کہ عرض کیا ہے کہ عام طور پر یہ خطرناک مرض نہیں ہے بشرطیکہ اِس مرض کو read more [...]

ناک کی تکالیف اور ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی۔

نظامِ تنفس کے ذرائع میں ناک، نرخرہ (Larynx)، حلق (Pharynx)، ہوا کی نالی (Trachea)، سینہ کی جھلی (Pleura) اور پھیپھڑے (Lungs) اہمیت کے حامل ہیں اور ان میں ہوا کے آنے جانے کا راستہ سب سے اہم ہے۔ ناک وہ قوتِ حس ہے جس کے ذریعہ ہم سونگھتے اور سانس لیتے ہیں۔ ناک کو بالعموم ایک نالی سمجھا جاتا ہے مگر یہ، درحقیقت، دو نالیوں میں منقسم ہے؛ یعنی دایاں اور بایاں نتھنا۔ ان میں ایک طرح کی رطوبتی جھلی کا استر ہوتا ہے اس میں بال بھی ہوتے ہیں جو مضر ذرات کو اندر جانے سے روکتے ہیں۔ تالو کے اوپر ناک کا پیچیدہ نظام ہے جہاں غار نما علاقے میں اردگرد آٹھ جگہوں پر اندر سے کھوکھلی مخصوص ہڈیاں ہیں جو آنکھوں کے اوپر و درمیان دونوں رخساروں میں اور عقبی حصے میں و اقع ہیں۔ چار جوڑیوں میں یہ آٹھ خم دار حصے جوف یا Sinuses read more [...]

یادداشت اور دماغی کمزوری – ہومیوپیتھی دوائیں اور ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی

پروفیسر ادریس آزاد کا کام اور نام علمی، ادبی اور دانشور حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے شاعری، نثر، ڈرامہ، فلم، گیت نگاری، ناول، افسانہ، کالم نویسی غرضیکہ ہر صنفِ ادب میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ انگریزی، اُردو، فارسی، عربی، پشتو، سرائیکی، پنجابی پر اُن کی مہارت سے تو مَیں بخوبی آگاہ ہوں؛ بہت ممکن ہے کہ دیگر دیسی و بدیسی زبانوں پر بھی دسترس رکھتے ہوں۔ فلسفہ، فزکس اور مذہبی موضوعات پر اُن کے لیکچرز مختلف شہروں اور یونیورسٹیوں میں آئے دن جاری رہتے ہیں۔ ماشاء اللہ! کئی شاہکار کتابوں کے مصنف ہیں۔ ہمارا باہمی تعلق کم و بیش بیس سال کے عرصہ پر محیط ہے۔ اُن کے دوست ’’اسلم بھولے‘‘ کی کہانی، بڑی دلچسپ ہے اور ہماری آج کی اِس تحریر کا موضوع بھی۔ ہمارے آس پاس read more [...]

ہومیوپیتھی علاج اور ہومیوپیتھک ادویات کیسے کام کرتی ہیں – ایک مثال (حسین قیصرانی)۔

ایک کلائنٹ کا خوشی سے بھرپور فون موصول ہوا: "سر! آپ کے علاج سے، سالوں بعد میرا کان کُھل گیا ہے۔ میں نے آج پہلی بار موبائیل فون بھی بائیں کان کو ہی لگایا ہوا ہے اور مجھے سننے میں ذرا سی بھی دِقت نہیں ہے آج"۔ "پچھلے ماہ جب آپ کا تفصیلی کیس انٹرویو لیا تھا تو اُس میں کان کی خرابی کا تو کوئی ذکر ہی نہیں آیا تھا۔ آپ نے تو ناخنوں کی خرابی، ہاتھوں کا سُن ہوجانا، بے اِنتہا خارش کے دَوروں، میوزک کی عدم برداشت، بے چینی اور بے آرامی کے شدید حملوں، منہ کی خشکی اور بَد بُو وغیرہ کے علاج کے لئے رابطہ کیا تھا اور اُنہی مسائل کے علاج لئے آپ کو ہومیوپیتھک دوا گریفائٹس (Graphites) بھجوائی تھی"۔ کیس کو دیکھ کر میں نے حیرت کا اظہار کیا۔ کہنے لگیں: "دراصل مَیں اپنے کان کے بہنے اور بند ہونے کی read more [...]
About - Hussain Kaisrani

Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger kaisrani.blogspot.com He has done his B.Sc and then Masters in Philosophy, Urdu, Pol. Science and Persian from the University of Punjab. Studied DHMS in Noor Memorial Homeopathic College, Lahore and is a registered Homeopathic practitioner from National Council of Homeopathy, Islamabad He did his MBA (Marketing and Management) from The International University. He is working as a General Manager in a Publishing and printing company since 1992. Mr Hussain went to UK for higher education and done his MS in Strategic Management from University of Wales, UK...
read more [...]

HOMEOPATHIC Consultants

We provide homeopathic consultancy and treatment for all chronic diseases.

Contact US


HOMEOPATHIC Consultants
Bahria Town Lahore – 53720

Email: kaisrani@gmail.com
Phone: (0092) 03002000210
Blog: kaisrani.blogspot.com
Facebook:fb.com/hussain.kaisrani
read more [...]