ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخا ب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہر اِنسان - چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا - کےلئے موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ثابت ہوتا ہے۔
ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل کرکے خاص مراحل سے گزاری جاتی ہیں جس سے اُس دوا کی توانائی بطور علاج اِستعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ ادویات مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کرتی ہیں سو اِنہیں ہر طرح کی تکالیف read more [...] Homeopathy in Urdu
ہومیوپیتھی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ضرورت کیوں؟ حسین قیصرانی
ہومیوپیتھی کو دنیا بھر میں دوسرا مقبول ترین طریقہ علاج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اِنسانی صحت کے تمام مسائل کے لئے واحد اور نرم اثرات کی حامل دوائی کا انتخا ب ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ایسی اہم ترین خوبی ہے کہ جو اِسے بجا طور پر ہر اِنسان - چاہے وہ بچہ ہو، بڑا یا بوڑھا - کےلئے موزوں اور مفید بناتی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہر مریض کے مجموعی مزاج، جسمانی اور جذباتی مسائل پر بھرپور توجہ دے کر جب علاج کرتا ہے تو وہ زیادہ مفید اور دیرپا ثابت ہوتا ہے۔
ہومیوپیتھک ادویات پودوں، معدنیات اور مختلف جانداروں سے حاصل کرکے خاص مراحل سے گزاری جاتی ہیں جس سے اُس دوا کی توانائی بطور علاج اِستعمال میں لائی جاتی ہے۔ یہ ادویات مرض کا نہیں بلکہ مریض کا علاج کرتی ہیں سو اِنہیں ہر طرح کی تکالیف read more [...] نزلاوی اَمراض، نظام تنفس کی خرابیاں، الرجی، چھینکیں، دائمی نزلہ زکام، نمونیا اور کھانسی کا ہومیوپیتھک علاج ۔ حسین قیصرانی
بچوں کے جذباتی، ذہنی اور نفسیاتی مسائل اور ہومیوپیتھک علاج
ہومیوپیتھک طریقۂ علاج اور تشخیص میں سبب کی اہمیت (حسین قیصرانی)۔
ایک فلاسفر نے دوسرے فلاسفر سے پوچھا تم دنیا میں کیسے آئے؟
اُس نے جواب دیا ”اپنے ماں باپ کے سبب پیدا ہوا"۔
تمہارے ماں باپ کہاں سے آئے؟
"اپنے ماں باپ کےسبب"۔
ان کے ماں باپ کہاں سے آئے؟
"ان کے ماں باپ کےسبب"۔
تو پھر سب سے پہلے ماں باپ کہاں سے آئے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
اِس مثال سے "سبب" (Cause / Reason) کی اہمیت کو اُجاگر کرنا مقصود ہے۔ ہماری اِس مادی دنیا میں "سبب" کے بغیر نہ کچھ پیدا ہوتا ہے؛ نہ رُونما ہوتا ہے اور نہ محسوس ہوتا ہے۔ یہی کیفیت مریضوں اور اَمراض میں ہوتی ہے۔ ہر مرض چاہے وہ حاد (Acute) ہو یا مزمن (Chronic)، ہرعلامت چھوٹی ہو یا بڑی، خفیف ہو یا شدید؛ اُن کا کوئی نہ کوئی سبب ضرور ہوتا ہے۔ یہ سبب یا وجہ خارجی (External) بھی ہو سکتی ہے اور read more [...] کان درد، کان بہنا، بہرہ پن، کان میں آوازیں، کھجلی اور خارش کا ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی)۔
پشاور، ولمار زوابے کی تقریب سے خطاب
سر درد، وجوہات، علاج اور ہومیوپیتھک اَدویات (حسین قیصرانی)۔ Migraine
سر درد اِتنا عام ہے کہ اس کی دوا تجویز کرنا بذاتِ خود دردِ سر ہے۔ یہ سر ہی تو ہے جس میں مغز ہے جو تمام احساسات کا مرکز و محور ہے؛ اِس لئے سر درد کو معمولی یا عام مسئلہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔
نظامِ ہاضمہ میں خرابی ہو تو سر درد۔ جگر میں خرابی ہو تو سر درد۔ نزلہ زکام یا بخار ہو تو سر درد۔ دل، گُردے، نسوانی اعضاء یعنی خواتین کے مسائل، غرضیکہ خرابی کہیں بھی ہو تو دردِ سر گویا سر چڑھ کر بولتا ہے۔
سر درد کا سبب معلوم نہ ہو تو اسے ٹھیک کرنے کیلئے ہومیوپیتھک دوا تجویز کرنا ناممکن ہے۔ مجھے فیس بک اور موبائل پر پیغامات موصول ہوتے ہیں یا مختلف محفلوں، ملاقاتوں یا سیمینارز میں میگرین یا سر درد کا علاج اور دوائی اکثر و بیشتر پوچھی جاتی ہے۔ ہومیوپیتھک طریقۂ علاج میں read more [...] ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی اُلجھنوں کا ہومیوپیتھک علاج — حسین قیصرانی
حادثے، چوری ڈکیتی، فراڈ، اَغواء، ظلم و تشدد، بم دھماکے، قتل و غارت، بیماریاں، اچانک اَموات، عُریانی، بے حیائی، شہوت پرستی اور اِس طرح کے دیگر واقعات ہم ہر روز اخبارات، ٹی وی، انٹرنیٹ اور فیس بک وغیرہ پر پڑھتے دیکھتےہیں۔ ان حالات و واقعات کے ماحول میں رہنے والوں کے ذہنوں میں خوف، لالچ، طیش، غصہ، مایوسی، رنج و غم، شہوت اور اِنتقام جیسے جذبات کا غلبہ رہتا ہے تو یہ ایک فطری امر ہے۔ اس لئے پاکستانی معاشرے میں دورانِ علاج ذہنی علامات کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی جتنی ترقی یافتہ معاشروں میں۔ مثلاً برطانیہ اور یورپ میں علاج معالجہ کے حوالہ سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا تو اندازہ ہوا کہ وہاں کے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اپنی زیادہ توجہ ذہنی اور نفسیاتی مسائل و علامات پر دیتے read more [...] علامات اور امراض جو کینسر کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں
کچھ عرصہ اُدھر کی بات ہے کہ ایک تحریر میں Pre-cancer stage کا ذکر ہوا تھا۔ اُسی تناظر میں چند قارئین نے پوچھا ہے کہ Pre-cancer stage کا پتہ کیسے چل سکتا ہے؟
اگرچہ حتمی طور پر یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کیا خاص نشانیاں یا علامات کینسر کا پیش خیمہ ہیں تاہم ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کافی حد تک صحیح اندازہ لگا سکتا ہے۔
بے جا نہ ہوگا کہ اگر میں پہلے ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک تشخیص اور طریقۂ علاج میں ایک اہم ترین فرق نمایاں کر دوں۔ ایلوپیتھک طریقۂ علاج کا ماڈل ایسا ہے یا کم از کم اب ایسا بنا دیا گیا ہے کہ مرض کی تشخیص کے لئے ڈاکٹرز کا زیادہ تر انحصار لیبارٹری رپورٹس پر ہی ہوتا ہے۔ اِس لئے اُس نظام میں کسی مرض کا باقاعدہ علاج اُسی وقت ہی شروع ہو سکتا ہے کہ جب وہ مرض عملاً اپنی جگہ بنا لے یعنی read more [...] پیٹ کے کیڑے یا چمونے، کاغذ، ٹشو اور مٹی وغیرہ کھانا – ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی۔
پیٹ کے کیڑے (چمونے) ایک عام علامت اور بیماری ہے جو کہ خاص طور پر بچوں میں پائی جاتی ہے تاہم بعض اوقات بڑے بھی اِن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اِن کیڑوں کی کئی اقسام ہیں: چمونے، چھوٹے سفید کیڑے، چھوٹے سفید مگر کالے منہ والے کیڑے، تھوڑے سے لمبے کیڑے، زیادہ لمبے (ملہپ) کیڑے اور کدو کیڑا وغیرہ۔ Thread Worn, Tap Worm, Round Worm, Pin worm, Hook Worm ۔
عام طور پر سمجھا یہ جاتا ہے کہ مٹی وغیرہ یا میٹھا کھانے سے پیٹ میں کیڑے ہو جاتے ہیں تاہم برطانیہ اور یورپ کے بعض ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اِس سے بالکل مختلف بلکہ متضاد رائے رکھتے ہیں۔ دورانِ تعلیم اِسی موضوع ۔۔ پیٹ کے کیڑے اور اُن کا ہومیوپیتھک علاج ۔۔ پر لندن میں ایک سیمینار میں شرکت کا موقع ملا جس میں یورپ، امریکہ اور برطانیہ کے ہومیوپیتھک ماہرین اور سکالرز read more [...]
Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger 