Homeopathy in Urdu
ایلوپیتھک تشخیص بمقابلہ ہومیوپیتھک تشخیص
پیٹ کے کیڑے، چمونے اور ان کا ہومیوپیتھک علاج: ایک خط اور اُس کا جواب – حسین قیصرانی
محترم قیصرانی صاحب اسلام علیکم !
چمونوں کے بارے میں آپ کا ایک مضمون نظر سے گزرا۔ آپ نے ایک دوا کیوپرم آکس نگ کا ذکر کیا جسے نکس وامیکا 30 کے ساتھ لینا چاہیے۔
ڈاکٹر صاحب! میں چمونوں کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا علاج کروا چکا ہوں پچھلے ایک ماہ سے ھومیو علاج بھی کروا رہا ہوں، تقریبا 12 یا 14 سال سے اس بیماری میں مبتلا ہوں، اور اب یہ بیماری میرے بیٹے میں بھی نمودار ہو گئی ہے۔ برائے مہربانی بازار میں دستیاب کسی دوا کا نام بتائیں جس کے استعمال سے ہم لوگ اس بیماری سے نجات پا سکیں۔
جزاک اللہ ۔
------------------
مکرمی —- صاحب، السلام علیکم
جیسا کہ میں نے بڑی وضاحت سے اُسی آرٹیکل میں لکھا ہے کہ جس کا آپ نے ذکر فرمایا ہے، یہ دوائیاں مزاج کو سمجھ کر منتخب کی جا سکتی ہیں۔ ایسا تبھی ممکن read more [...] ہومیوپیتھک علاج کے تقاضے: ایک خط اور اُس کا جواب – حسین قیصرانی
ایک خط اور اُس کا جواب
-------------------------
السلام علیکم سر جی
سر جی آ پ سے ساتھ فیس بک پر کئی مفید نسخہ لئے ہیں
میرا مسلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے کبھی پاخانہ نرم اور کبھی سخت رات کو جب سوتا ہوں اور صبح اٹھتا ہوں تو زبان پر سفید تہہ جمی ہوتی ہے منہ میں چھالے پڑھے ہوتے ہیں تھوڑا سا زیادہ کھانا کھا لوں تو پیٹ خراب اور دانتوں میں حساسیت ہوتی ہے اب تو ساتھ میں گھٹنوں میں درد ہوتا ہے جب گھٹنے فولڈ ہوں تو درد کرتے ہیں اور جب پھیلاوں تو درد ختم اسی طرح پاوں کے نیچے حصے جس کو پنجہ کہتے ہیں اس کے جوڑوں میں بھی درد ہوتا ہے اور جب ایک سایئڈ پر سو جاوں تو کچھ دیر بعد اس سائیڈ کے ہاتھ سن ہو جاتا ہے گھٹنوں کے درد اور پنجوں کے درد نے پریشان کیا ہے کہ پیٹ خرابی کی وجہ سے یہ کیوں read more [...] نہانے سے نفرت کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی Homeopathic Treatment and Remedies for Aversion to Bath Urdu
موٹاپا: وجوہات، ہومیوپیتھک ادویات و علاج – حسین قیصرانی .Homeopathic Treatment and Medicines for Obesity or Weight Loss Urdu
جسم میں چربی کی مقدار ضرورت سے زائد ہونے کو موٹاپا کہا جاتا ہے۔ میڈیکل حوالہ سے موٹاپا انسان کی ایک طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے، انسان کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ نکل آتا ہے۔ چربی عام طور پر جسم کے کل وزن کا بیس فیصد حصہ ہوتی ہے۔ اگر کسی انسان کا وزن، قد، جنس، عمر اور جسمانی ساخت کے حوالہ سے نارمل وزن سے چھ سات کلوگرام زیادہ ہو تو اُسے موٹا سمجھا جاتا ہے۔
کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس موٹاپے کا کوئی علاج ہے؟ پوچھنے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُنہیں کسی دوائی کا نام اور اُس کے اِستعمال کا طریقہ بتا دوں۔ میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ صرف موٹاپے کا علاج مجھے معلوم نہیں تو پوچھنے والے کے لئے یہ بات ناقابلِ یقین ہوتی read more [...] سوکھا اور اُس کا ہومیوپیتھک علاج (حسین قیصرانی) ۔ ATROPHY, MARASMUS – Homeopathic Treatment and Homeopathic Remedies Urdu
سوکھے یا اٹروفی ATROPHY یا مراسمس MARASMAS کا مرض عموماً بچوں میں ہوتا ہے۔ اس مرض میں مُبتلا بچے اچھی بھلی غذا کھانے پینے کے باوجود سوکھتے چلے جاتے ہیں۔ بالعموم سُوکھا ٹانگوں سے شروع ہو کر اوپر کو جاتا ہے۔ اکثر اسہال ہوئے رہتے ہیں اور بعض اوقات کھانسی اور بخار بھی لمبے عرصے تک یا بار بار ہوتا رہتا ہے۔ دراصل یہ مرض آنتوں کی ٹی بی ہے جو اکثر اوقات پھیپھڑوں کو بھی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اس کی بہترین اور قابلِ اعتماد دوا ٹیوبرکولینم TUBERCULINUM ہے تاہم اِس کا اِستعمال لمبے وقفے اور بے حد احتیاط کا تقاضا کرتا ہے۔
چند دیگر وجوہات مثلاً مستقل نزلاوی کیفیات، پیٹ کے کیڑے (چمونے) وغیرہ بھی اِس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اِن موضوعات پر میرے مضامین کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
read more [...] ہرنیا ۔ فتق: ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی HERNIA – Homeopathy Treatment and Homeopathic Remedies Urdu
جسم کے کسی اندرونی حصے یا عضو کے کسی غیر معمولی جگہ سے اُبھر آنے کو فتق یا ہرنیا HERNIA کہتے ہیں۔ ہرنیا اگرچہ جسم کے کسی حصہ میں ہو سکتا ہے مثلاً پیٹ میں، فوطوں میں، سر میں تاہم ہرنیا سے عام طور پر مراد پیٹ کا ہرنیا ہی ہوتا ہے۔
پیٹ کے اندر ایک شفاف جھلی (Peritoneum) ہوتی ہے جس نے آنتوں کو سنبھالا اور اُٹھایا ہوتا ہے۔ اِس میں اگر کسی وجہ سے شگاف یا ڈھیلاپن پیدا ہو جائے تو آنتیں اُس جگہ میں داخل ہوجاتی ہیں۔ اِس طرح پیٹ کا وہ حصہ باہر کی طرف اُبھر آتا ہے۔ بعض اوقات ناف یا فوطوں میں یہی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اِس سے فوطوں کا سائز بڑا ہو کر لٹک جاتا ہے۔
ہرنیا کی تکلیف بچوں، بڑوں اور بعض اوقات عورتوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں اِس کی وجہ پیٹ کے مختلف آپریشن بنتے ہیں۔ read more [...] ہومیوپیتھک دواؤں میں الکحل کا استعمال – حقائق کیا ہیں (حسین قیصرانی)۔
لاہور کے ایک معتبر عالم اور صاحبِ طرز مصنف نے سوال کیا کہ کیا ہومیوپیتھک اَدویات الکحل (شراب) سے بنتی ہیں۔ اُن کا میرے دل میں بہت احترام ہے سو میں نے اُن کی خدمت میں، اس ضمن میں، جو وضاحت کی وہ ذیل میں پیش کی جا رہی ہے لیکن اُس سے پہلے ایک گزارش۔
میں ہومیوپیتھی کا ایک ادنیٰ طالبعلم ہوں۔ دینی معاملات میں جذبہ اور جذبات تو بے پناہ ہیں لیکن علم محض واجبی سا ہی ہے۔ چونکہ میرے حلقۂ احباب، قارئین اور کلائنٹس میں بڑے علمی مرتبے کے اصحاب و خواتین کی کمی نہیں سو اُن سے التماس ہے کہ اگر اِس موضوع پر مختلف رائے رکھتے ہوں تو کمنٹ باکس میں اپنے رُشحات لکھ کر راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ!۔
شکریہ محترم عالی مقام! آپ ایک سعید روح ہیں؛ چونکہ یہ باتیں یہاں بالعموم نیٹ پر موجود رہنی read more [...] نیند کی کمی، بے خوابی Insomnia ، بے سکون نیند کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
صحت مند جسم اور ذہن کے لیے نیند کی اہمیت ہم سب پر بخوبی عیاں ہے۔ کبھی کبھار نیند کا اُچاٹ ہو جانا کوئی عجیب یا فکر کی بات نہیں مگر اگر معاملہ دنوں کی بجائے ہفتوں پر محیط ہو جائے تو یہ مسئلہ اُتنی ہی گہری توجہ کا متقاضی ہے کہ جتنی کوئی بھی اَور خطرناک بیماری۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کی تحقیق 2016 کے مطابق ایک چھوٹا بچہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً دس بارہ گھنٹے سوتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ عرصہ کم ہوتا چلا جاتا ہے حتیٰ کہ پُختہ عمر میں جا کر نیند چھ سات گھنٹے رہ جاتی ہے۔ پھر جب بڑھاپا شروع ہوتا ہے تو نیند کا عرصہ بڑھنے لگتا ہے اور آخر کار زیادہ عمر میں پہنچ کر، بچوں کی طرح دس بارہ گھنٹے ہو جاتی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ بے خوابی یا نیند کا نہ آنا بجائے خود کوئی بیماری read more [...] گردے، مثانےاور پیشاب کی تکالیف کا ہومیوپیتھک علاج – حسین قیصرانی
پیٹ کے دائیں بائیں دو گردے، مثانہ اور دو نالیاں ہیں جو گردوں سے مثانہ میں کھلتی ہیں اور پیشاب خارج کرنے کی نالی، یہ نظامِ بول (Uraniry System / Renal System) کے اعضاء ہیں۔
ہاضمہ کے دوران آبی مواد گُردوں کے طرف آتا ہے۔ گُردے اسے دو نالیوں (یوریٹرز) کے ذریعے مثانہ میں پہنچاتے ہیں جہاں سے پیشاب کی نالی کے ذریعے پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔
آبی مواد میں بھاری مواد شامل ہو تو وہ گردے میں جمع ہو جاتا ہے جو پتھری کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ گردے کی پتھری چھوٹی بھی ہو سکتی ہے اور بڑی بھی۔ یہ مواد ریگ کی شکل میں بھی جمع ہو سکتا ہے۔ گردوں سے یہ پتھری یا مواد نالیوں اور مثانہ میں بھی آ سکتا ہے۔
کئی دیگر امراض اور اعضاء کی خرابیاں گردوں کو مثاثر کرتی ہیں ۔۔۔ مثلاً دل، جگر اور معدہ وغیرہ کے امراض۔ read more [...]
Hussain Kaisrani, The chief consultant and director at Homeopathic Consultancy, Lahore is highly educated, writer and a blogger 